سندھ حکومت کاکراچی ڈویلپمنٹ اتھارٹی بحال کرنے کا فیصلہ کرلیا

Mian Nadeem میاں محمد ندیم پیر 21 مارچ 2016 13:14

کراچی (ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔21مارچ۔2016ء) سندھ حکومت نے کراچی ڈویلپمنٹ اتھارٹی بحال کرنے کا فیصلہ کرلیا ، کے ڈی اے کی بحالی کا بل سندھ اسمبلی پیش کیا جائےگا۔ سندھ حکومت نے کراچی ڈویلپمنٹ اتھارٹی کو بحال کرنے کا حتمی فیصلہ کرلیا ہے۔ کے ڈی اے کو بحال کرنے کے لئے سندھ اسمبلی کے رواں اجلاس میں بل پیش کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

بل میں کہا گیا ہے کہ کے ڈی اے کی بحالی کا مقصد کراچی میں تعمیرات کی صنعت کو فروغ دینا ہے۔ کے ڈی اے کا سربراہ وزیر بلدیات ہوگا۔ کے ڈی اے کی گورننگ باڈی 9 ارکان پر مشتمل ہوگی۔ ایم کیو ایم نے بل میں ترمیم تیار کی ہے جس کے تحت کے ڈی کا سربراہ مئیر کراچی کو تجویز کیا جائے گا جبکہ پیپلز پارٹی نے بل کو من وعن منظور کرانے کی تیاری کی ہے۔ کے ڈی اے کو 1957ءمیں قائم کیا گیا تھا اور اسے 2002 میں ختم کر دیا گیا تھا۔ کے ڈی اے کو ختم کرکے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی بنا دی گئی تھی۔

متعلقہ عنوان :