کھوئی رٹہ پولیس نے شراب پی کر غل غپاڑہ کرنے والے چار افراد کو گرفتار کر لیا

پیر 21 مارچ 2016 13:01

کھوئی رٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21 مارچ۔2016ء) کھوئی رٹہ پولیس نے شراب پی کر غل غپاڑہ کرنے والے چار افراد کو گرفتار کر لیا گرفتار ملزمان سے اعلیٰ کوالٹی کی تین بوتلیں بر آمد اور زیر استعمال گاڑی ضبط کر لی ایک دوسری کاروائی میں دوشیزہ کو اغواہ کر کے زیادتی کرنے والے ایک نوجوان کو گرفتار کر کے پرچہ درج کر لیا جبکہ دیگر دو ملزمان نے عبور ضمانتیں کروا لیں تفصیلات کے مطابق تھانہ پولیس کھوئی رٹہ کے ایس ایچ او سردار سہیل یوسف نے ایک چھاپہ مار ٹیم اے ایس آئی فیصل صدیق، تفتیشی آفیسران خلیل گجر ، محمد تاج ، ڈی ایف سی راجہ اخمل ، کانسٹیبلان امتیاز ملک ، طالب حسین تشکیل دی چھاپہ مار ٹیم کی نگرانی ایس ایچ او خود کر رہے تھے نے چار شرابیوں طاہر زمان ساکن اندرلہ کٹہڑہ، مصطفی زاہد ساکن پھلنی، مسعود احمد ساکن بھروٹ گالہ اور شمشا د کو غل غپاڑہ کرتے ہوئے گرفتار کر لیا پولیس نے ملزمان سے تین اعلیٰ کوالٹی شراب کی بوتلیں بر آمد کر لی اور زیر استعمال گاڑی سوزوکی نمبر RA848 بھی ضبط کر لی ایک اور کاروائی میں کھوئی رٹہ پولیس نے نکیال سے دوشیزہ (ی) کو بہلا پھسلا کر اغواہ کر کے زیادتی کا نشانہ بنانے والے نوجوان محمدا کاش کو گرفتار کر کے پرچہ درج کر لیا جبکہ محمد اکاش کے دو ساتھیوں محمد ماجد اور محمد افتخار نے عبوری ضمانتیں کروا لی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :