وزیر ھائر ایجوکیشن محمد مطلوب انقلابی کی کوششیں رنگ لائیں نادرا آفس کھوئی رٹہ میں دوبارہ بحا ل

آفس بحال ہونے پر کھوئی رٹہ عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی مٹھائی تقسیم کی گئی اور شکرانے کے نوافل ادا کیے گئے

پیر 21 مارچ 2016 13:00

کھوئی رٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21 مارچ۔2016ء) وزیر ھائر ایجوکیشن محمد مطلوب انقلابی کی کوششیں رنگ لائیں نادرا آفس کھوئی رٹہ میں دوبارہ بحا ل، آفس بحال ہونے پر کھوئی رٹہ عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی مٹھائی تقسیم کی گئی اور شکرانے کے نوافل ادا کیے گئے محمد مطلوب انقلابی کے حق میں زبر دست نعرہ بازی خراج تحسین پیش کیا گیا پیپلز پارٹی سٹی کے صدر طارق چوہدری، پیپلز پارٹی ٹریڈ ونگ کے صدر جعفر حسین شاہ، ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر ٹاؤن کمیٹی زاہد بٹ ، وزیر اعظم آزاد کشمیر کے پبلک ریلیشن آفیسر توصیف اللہ جرال، صغیر راجہ، ایڈمنسٹریٹر ٹاؤن کمیٹی شوکت علی ناز، ناصر راجہ نے کہا کہ نادرا آفس کی بندش سے تمام لوگوں بالخصوص خواتین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا ہم اپنی ماؤں بہنوں بیٹیوں اور بزرگوں کو کوٹلی جا کر دھکے کھا نے پر مجبور تھے اس کو بند کر کے عوام کے لیے مسائل پیدا کرنے والے عوام دوست نہیں بلکہ عوام دشمن ہیں سیاسی مخالفین نے اس عظیم کارنامے کو دغدار کرنے کی کوشش کی اور سیاسی مخالفین آج بھی نادرا آفس پر جھوٹ کی بنیاد پر سیاست کرنے کی کوشش کر رہے ہیں مطلوب انقلابی کو نادرا آفس دوبارہ بحال کرنے پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں اس موقع پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر ھائر ایجوکیشن محمد مطلوب انقلابی نے کہا کہ سیاسی مخالفین کی عزت کرتا ہوں عوام کے مفادات پر کوئی سمجھوتا نہیں کرنے دوں گا نادرا مشکل وقت لایا تھا آج ایک بار پھر مشکل وقت میں دوبارہ لایا ہوں عوام اچھے پرے کی تعمیز کرنا جانتے ہیں سیاسی مخالفین کسی کی بنی بنائی کوشش پر بیٹھنے کے بجائے عوام کے لیے مزید آسانیاں پیدا کریں ہم بلا تحصیص کام کیے اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے عوام نے الیکشن میں تاریخی فیصلے کیے ہیں اور آئندہ عوام کی طاقت پر ہم یقین رکھتے ہیں نادرا آفس بلا تخصیص کھوئی رٹہ کی عوام کے لیے ہے اس پر سیاسی مخالفین کو سیاست نہیں کرنی چاہیے تھی ۔

متعلقہ عنوان :