نیلم،اسلام پورہ کے محلہ کلس کو مقامی بجلی فراہم نہ کی جاسکی

پیر 21 مارچ 2016 13:00

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21 مارچ۔2016ء) نیلم ویلی کے علاقہ اسلام پورہ کے محلہ کلس کو مقامی بجلی فراہمی کی فائل چیف انجینئر آفس برقیات میں گرد آلود ہونے لگی۔3ماہ سے زائد کا عرصہ گزرنے کے باوجود بھی فائل پر کوئی کارروائی نہ ہوسکی۔عوام میں شدید اضطراب پایا جانے لگا۔احتجاج کے لئے مشاورت شروع کردی۔اسلام پورہ کے آدھے گاؤں کو مقامی بجلی فراہم کرکے محلہ کلس و ملحقہ علاقہ کو محروم رکھنا سراسر اناانصافی اور دوہرا معیار ہے۔

عوام علاقہ نے وزیراعظم،وزیر برقیات اور چیف سیکرٹری سے فوری طور پر نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا۔نیلم ویلی کو مقامی بجلی فراہم کرنے کے منصوبے میں گاؤں اسلام پورہ بھی شامل تھا اس وقت محکمہ برقیات کے ضلعی آفیسران نے پسند وناپسند کی بنیاد پر مقامی بجلی فراہم کی اور اسلام پورہ گاؤں میں بجلی فراہم کردی گئی مگر محلہ کلس اور ملحقہ علاقہ کو محروم کردیاگیا۔

(جاری ہے)

اب بجلی کی فراہمی کے لئے پولوں کی منظوری کی فائل چیف انجینئر آفس میں گرد آلود ہورہی ہے مگر اس پر تین ماہ سے زائد کا عرصہ گزر چکاہے کوئی کارروائی نہیں ہوسکی۔عوام میں دوہرے معیار کی وجہ سے شدید اشتعال پا یا جارہاہے۔عوام علاقہ نے مطالبہ کیا ہے کہ وزیراعظم ،وزیربرقیات اور چیف سیکرٹری فوری طور پر نوٹس لیتے ہوئے کارروائی کریں وگرنہ سخت احتجاج کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :