پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں یونین کونسلوں کی 76خالی نشستوں پر پولنگ کا عمل جاری

Mian Nadeem میاں محمد ندیم پیر 21 مارچ 2016 12:58

پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں یونین کونسلوں کی 76خالی نشستوں ..

لاہور(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔21مارچ۔2016ء) پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں یونین کونسلوں کی 76خالی نشستوں پر پولنگ کا عمل جاری ہے، پولنگ صبح ساڑھے 7بجے سےشروع ہوئی جو شام ساڑھے 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہے گی۔

(جاری ہے)

پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے سلسلہ میں مختلف وجوہات کی بنائ پر مختلف یونین کونسلوں میں چیئرمین ،وائس چیرمین اور جنرل کونسلرز کی 106نشستیں خالی رہ گئی تھیں۔ضمنی انتخابات کے شیڈول کے تحت 30 نشستوں پر امیدوار بلا مقابلہ منتخب ہو ئے،باقی 76 نشستوں پر پولنگ صبح ساڑھے 7 بجے شروع ہوئی جو بغیرکسی وقفے کے شام ساڑھے 5 بجے تک جاری رہے گی ،لاہور میں 5 یونین کونسلوں میں جنرل کونسلرز کی 5 نشستوں پر پولنگ ہو رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :