عدالت عالیہ کے مستقل ہونے والے چار جج صاحبان نے حلف اٹھا لیا

پیر 21 مارچ 2016 12:58

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21 مارچ۔2016ء) چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مسٹر جسٹس اعجاز الاحسن نے مستقل ہونے والے چار جج صاحبان سے انکے عہدوں کا حلف لے لیا۔ حلف اٹھانے والوں میں مسٹر جسٹس شمس محمود مرزا، مسٹر جسٹس سید شہباز علی رضوی، مسٹر جسٹس شاہد جمیل خان اور مسٹر جسٹس فیصل زمان خان شامل ہیں۔

(جاری ہے)

فاضل جج صاحبان کی حلف برداری کے سلسلہ میں ایک سادہ و پر وقار تقریب عدالت عالیہ کے ججز لاؤنج میں منعقد ہوئی۔

تقریب میں عدالت عالیہ کی صدر نشت پر کام کرنے والے فاضل جج صاحبان سمیت ایڈووکیٹ جنرل پنجاب، پراسیکیوٹر جنرل ، لاہور ہائی کورٹ بار ایسو سی ایشن کے صدراور دیگر عہدیداروں، وفاقی و صوبائی لاء افسران، سینئر وکلاء، عدالت عالیہ کے افسران اور مستقل ہونے والے فاضل جج صاحبان کے عزیز و اقارب نے شرکت کی۔ رجسٹرار طارق افتخار احمد نے تقریب کی نظامت کے فرائض سر انجام دیئے۔