مظفرآباد‘انتظامیہ کی نااہلی اور ہٹ دھرمی کے باعث بھیڑی سڑک بحال نہ ہوسکی

پیر 21 مارچ 2016 12:58

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21 مارچ۔2016ء)انتظامیہ کی نااہلی اور ہٹ دھرمی کے باعث بھیڑی سڑک بحال نہ ہوسکی۔ بٹدرہ سے بھیڑی 5کلومیٹر روڈ کا 50روپے کرایہ وصول کیا جانے لگا۔ٹرانسپورٹرز کی مسافروں کیساتھ طوفان بدرتمیزی ‘گالیاں دی جانے لگیں ‘ عوام علاقہ کا شدید احتجاج ‘ ٹرانسپورٹروں کیخلاف کارروائی کامطالبہ۔

(جاری ہے)

عمائدین علاقہ محمد اجمل ‘ نذیر مغل ‘ محمد بشیر اور دیگر نے کہا ہے کہ سڑک کو کھولنے کے انتظاما ت کئے جائیں ۔ ٹرانسپورٹرز نے عوام کی مجبوری کا فائدہ اٹھاتے ہوئے مسافروں کی کھال اتارنا شروع کر رکھی ہے۔ انتظامیہ خواب خرگوش کے مزے لے رہی ہے۔انہوں نے حکام سے مطالبہ کی کہ ٹرانسپورٹروں کیخلاف کارروائی کی جائے ۔ اور عوام کو سہولیات فراہم کی جائیں۔