مظفرآباد‘شدید بارشو ں کے باعث ٹامی کا پورا محلہ کھسکنے لگا

پیر 21 مارچ 2016 12:57

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21 مارچ۔2016ء)شدید بارشو ں کے باعث ٹامی کا پورا محلہ کھسکنے لگا۔ درجنوں مکان زمن بوس ‘ کئی گھرانے بے گھر ہو کر کھلے آسمان تلے آگئے۔سر چھپانے کو کوئی شیلٹر ہے نہ کھانے پینے کیلئے سامان ہے۔ متاثرین داد رسی کیلئے مرکزی ایوان صحافت پہنچ گئے۔

(جاری ہے)

گوری بی بی بیوہ ولی الرحمان ‘خالد محمود ‘ راجہ بشیر ‘راجہ نذیر امین ‘ محمد رفیق مغل ‘ مصور علی جوہر ‘ سلطان علی جوہر‘ محمد اقبال ‘ محمد ریاض ‘ نذیر ولد میر عالم اور دیگر نے صحافیوں بتایا کہ سارے محلے کی زمین کھسک رہی ہے۔

ہمارے مکان تباہ ہو گئے ہیں ۔جو گھر باقی بچے ہیں وہ بھی خطرات سے دوچار ہیں۔ ہم بے یارومددگار ہیں ۔ سر چھپانے کیلئے چھت ہے اور نہ ہی کھانے کیلئے کوئی سامان ہے۔گوری بی بی بیوہ ولی الرحمان نے کہا کہ ان کے چار بچے ہیں اور کوئی سہارا نہیں ہے۔ انہوں نے صدر ‘وزیر اعظم اور چیف سیکرٹری آزاد کشمیر سے مطالبہ کیا ہے کہ ان کیلئے فوری طورپر رہائش کا انتظام کیا جائے اور زندگی گزارنے کیلئے مستقل رہائش کا بندوبست بھی کیا جاے۔