نیوسٹی میرپور کے ہزاروں افرادکے ووٹ رہ جانے کا امکان

لوگ نادرا کی موبائل وین کا انتظار کرتے کرتے تھک گئے‘متاثرین کے پرانے شناختی کارڈ پرپرانے ایڈریس ہی درج ہیں نادرہ موبائل وین کے ذریعہ گھر گھر شناختی کارڈز بنانے کی سہولت مہیا کی جائے تا کہ لوگ ووٹ کاسٹ کر سکیں‘ متاثرین منگلا ڈیم

پیر 21 مارچ 2016 12:56

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21 مارچ۔2016ء) متاثرین منگلا ڈیم سیکٹر ایف ایکٹنڈڈ بلاک نیو سٹی میرپور نادرا والوں کی موبائل وین کا نتظار کرتے کرتے تھک گے مگر نادرا موبائل وین نے سیکٹرFمیں نہ آتا تھا نہ آئی تفصیلات کے مطابق بوہڑ کالونی، کھوہ کالونی، بلاہ میرا اور مجاہد کالونی سے نیو سٹی سیکٹرFمیں منتقل ہونے والے متاثرین کی تعداد ہزاروں میں ہے اور ان کے پرانے شناختی کارڈ ز پر پرانے ایڈریس ہی درج ہیں اور شنید ہے کہ آمدہ اسمبلی الیکشن میں پرانے ایڈریس کا حامل شناختی کارڈ ہولڈر اپنا ووٹ کاسٹ نہ کر سکے گا مزید برآں ایسے نوجوان بچے بچیوں کی تعداد بھی سینکڑوں میں ہے جو شناختی کارڈ کی عمر کو پہنچ چکے ہیں ایسے میں یہ ہزاروں متاثرین نادرا کے مرکزی دفتر آکر شدید مشکلات کا شکار ہو سکتے ہیں اور ان ہزاروں افراد کے لیے مرکزی دفتر میرپور میں آکرنئے شناختی کارڈز کا حصول جوئے شیر لانے سے کم نہ ہو گا ان خیالات کا اظہار راجہ محمد اسماعیل، راجہ فرید احمد، ملک ابرار، راجہ محمد بلال، افضال حسین شاہ گیلانی، افتخار حسین شاہ گیلانی، مرزا محمد ارسلان، مرزا ثاقب حسین، مرزا راحیل حسین ، راجہ فیضان علی اور دیگر نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ ان تلخ حقائق کے بارے میں تصور کر کے متاثرین شدید ذہنی کوفت اور پریشانی کا شکار ہیں یہاں اس امر کا تذکرہ ضروری ہو گا کہ نیو سٹی ہی کے سیکٹر Aاور Bمیں نادرا کی موبائل وین اپنا کام مکمل کر کے واپس جا چکی ہے جبکہ افسوس ناک پہلو یہ ہے کہ سیکٹرایف کے مکینوں کی مشکلات کا ادراک نہ کیا گیا ہے اور متاثرین سیکٹر ایف حکومت پاکستان اور آزاد کشمیر اور متعلقہ اداروں سے یہ مطالبہ کرتے ہیں کہ انہیں درپیش دیگر مسائل کے حل کے علاوہ نادرہ موبائل وین کے ذریعہ گھر گھر شناختی کارڈز بنانے کی سہولت مہیا کی جائے تا کہ قوم کی امانت ووٹ کو اپنے ضمیر کی آواز کے مطابق کاسٹ کر سکیں۔

متعلقہ عنوان :