تمام طبقات کو خوش رکھنا میرا مشن ہے‘ وزیر مسرت وشادمانی متحدہ عرب امارات

پیر 21 مارچ 2016 12:56

دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21 مارچ۔2016ء) متحدہ عرب امارات کی خاتون وزیر مسرت وشادمانی نے کہا ہے کہ ان کی خواہش ہے کہ ملک میں کسی طبقے کے ساتھ نا انصافی اور زیادتی نہ بلکہ ہرایک کو یکساں طورپر خوش رکھا جا سکے۔عرب ٹی وی سے بات کرتے ہوئے وزیر مسرت عھودالرومی نے کہا کہ خوشی ایک علم ہے اور اس کے اپنے نظریات اور اعداد وشمار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم توقع رکھتے ہیں کہ ملک میں خوشی اور شادمانی کے معیارات کو بلند کرتے ہوئے انہیں اعلیٰ سطح تک پہنچائیں اور مسرت وشادمانی سے پوری سوسائٹی کو مستفید کریں۔ادھر متحدہ عرب امارات کے وزیراعظم اور حاکم دبئی شیخ محمد بن راشد نے کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے امارات میں سب کو خوش رکھنے کا عہد کیا ہے۔

(جاری ہے)

یہ ایک قومی میثاق ہے۔

تمام شہریوں کوخوش وخرم رکھنے کے لیے ہم امارات میں ایسا خوشگوار ماحول پیدا کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔بعد ازاں ”ٹوئٹر“ پر پوسٹ کردہ ایک بیان میں الشیخ محمد بن راشد نے کہا کہ آج سے ہم نے تمام شعبوں اور کونسلوں کے لیے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر برائے مسرت و شادمانی کا بھی اعلان کردیا ہے۔ تمام وزارتوں میں بھی مسرت وشادمی کے افسر مقرر کیے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ خوشی اور مسرت اچھے نتائج کی کنجی ہے، اسی لیے ہم نے آج سے اس شعبے کوحکومت اور پبلک سیکٹر تک پھیلا دیا ہے تاکہ تمام طبقات کو خوش رکھنے کا اہتمام کیا جاسکے۔

متعلقہ عنوان :