سرد جنگ کا خا تمہ ، صدر اوباما فیملی کے ہمراہ تاریخی دورے پر کیوبا پہنچ گئے
پیر 21 مارچ 2016 12:44
ہوانا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔21 مارچ۔2016ء) امریکی صدر باراک اوباما فیملی کے ہمراہ تاریخی دورے پر کیوبا پہنچ گئے، جبکہ وائٹ ہاوٴس نے واضح کیا ہے کہ اوباما کا دورہ دونوں ممالک کے تعلقات میں نئے موڑ کی حیثیت رکھتا ہے،صدر اوباما کیوبا حکومت کے سیاسی مخالفین سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔ امریکی صدر براک اوباما فیملی کے ہمراہ تین روزہ دورے پر کیوبا کے شہر ہوانا کے ہوائی اڈے پر اترے۔
اوباما 88 سال میں کیوبا کا دورہ کرنے والے پہلے امریکی صدر ہیں۔ امریکی صدارتی خاندان ہلکی ہلکی بارش میں سرخ قالین پر سے گزرا۔ ہوائی اڈے پر ان کا استقبال کیوبا کے وزیرِ خارجہ برونو رودریگس نے کیا۔امریکی صدر براک اوباما کیوبا کے دارالحکومت ہوانا پہنچ گئے ہیں۔ وہ 88 سال میں پہلے امریکی صدر ہیں جنھوں نے کیوبا کا دورہ کیا ہے۔(جاری ہے)
انھوں نے ہوانا پہنچتے ہی ٹویٹ کیا کہ وہ کیوبا کے عوام سے ملنا اور ان کی باتیں براہِ راست سننے کے مشتاق ہیں۔
ہوانا میں امریکی سفارت خانے میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے اپنے دورے کو ’تاریخی‘ قرار دیا۔ ان نے کچھ وقت شہر کے قدیم حصے میں بھی گزارا۔کیوبا کی کمیونسٹ حکومت نے کہا کہ وہ اس دورے کے دوران انسانی حقوق اور جمہوریت سمیت ہر مسئلے پر بات کرنے کے لیے تیار ہیں۔تاہم وزارتِ خارجہ کے ایک عہدے دار نے کہا کہ ایسے موضوعات پر گفت و شنید نہیں ہو گی۔صدر اوباما، ان کی اہلیہ مشیل اوباما اور بیٹیاں ساشا اور مالیا مسکراتی ہوئی صدارتی جہاز ایئر فورس ون سے برآمد ہوئیں۔امریکی صدارتی خاندان ہلکی ہلکی بارش میں سرخ قالین پر سے گزرا۔ ہوائی اڈے پر ان کا استقبال کیوبا کے وزیرِ خارجہ برونو رودریگس نے کیا۔کیوبا آمد کے دو گھنٹے بعد صدر براک اوباما نے امریکی سفارت خانے کے عملے سے کہا: ’1928 میں صدر کْولج نے بحری جنگی جہاز پر سوار ہو کر یہاں آئے تھے۔ انھیں یہاں آتے آتے تین دن لگے تھے۔ مجھے اس سفر میں صرف تین گھنٹے لگے۔ تاریخ میں پہلی بار ایئرفورس ون یہاں اترا ہے۔پولیس نے حکومت مخالف ’لیڈیز ان وائٹ‘ نامی تنظیم کی درجنوں اراکین کو حراست میں لے لیاصدر اوباما کیوبا کے صدر راوٴل کاسترو سے ملاقات کے دوران تجارت اور سیاسی اصلاحات پر گفتگو کریں گے، تاہم انقلابی رہنما اور کیوبا کے صدر کے بھائی فیدل کاسترو سے ان کی ملاقات طے نہیں ہے۔صدر اوباما کی ہوانا آمد سے قبل ہوانا میں کئی حکومت مخالف مظاہرین کو حراست میں لے لیا گیا۔پولیس نے سیاسی قیدیوں کی بیویوں کے ایک گروپ ’لیڈیز ان وائٹ‘ کی درجنوں ارکان کو اس وقت گرفتار کر لیا جب وہ ایک چرچ کے باہر مظاہرہ کرنے کی تیاریاں کر رہی تھیں۔نامہ نگاروں کا کہنا ہے کہ یہ دورہ امریکہ اور کیوبا کے تعلقات میں نئے موڑ کی حیثیت رکھتا ہے۔ بی بی سی کے شمالی امریکہ کے مدیر جون سوپل کہتے ہیں کہ صرف 18 ماہ قبل کسی امریکی صدر کا کیوبا کی سرزمین پر قدم رکھنے کا تصور بھی نہیں کیا جا سکتا تھا۔صدر اوباما اور صدر راوٴل کاسترو ایک عشائیے میں شرکت کریں گے، جس کے بعد ایک مشترکہ پریس کانفرنس ہو گی۔وائٹ ہاوٴس نے واضح کیا ہے کہ چاہے کیوبا پسند کرے یا نہ کرے، صدر اوباما کیوبا کی حکومت کے سیاسی مخالفین سے ملاقاتیں کریں گے۔ توقع ہے کہ وہ ’لیڈیز ان وائٹ‘ کے ارکان سے بھی ملیں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
سات وکٹیں ،انڈونیشیا کی روہمالیا نے ویمن ٹی ٹوئنٹی میں تاریخ رقم کردی
-
عازمین سوشل میڈیا کے ذریعے رابطہ کرنے والی جعلی حج کمپنیوں کے فراڈ کا نشانہ بننے سے بچیں، سعودی وزارت حج
-
ٹک ٹاک کا امریکی صدرکے دستخط کردہ قانون کو چیلنج کرنے کا اعلان
-
فرانس کی طرف سے اسرائیلی آباد کاروں پرپابندیوں کی دھمکی
-
ٹرمپ نے امریکی تعلیم گاہوں میں جنگ مخالف ریلیوں کو بد ترین نفرت کا نام دے دیا
-
غزہ کو امداد کی ترسیل، عارضی بندرگاہ کی تعمیر شروع کر دی گئی ، پینٹاگان
-
ٹک ٹاک کی مالک کمپنی کا ایپ فروخت کرنے سے انکار
-
سڈنی، چاقوحملے میں جاں بحق پاکستانی گارڈ کی نمازجنازہ
-
مسجد نبوی ﷺمیں ایک ہفتہ کے دوران 60 لاکھ زائرین کی آمد
-
گزشتہ سال دنیا کے 28 کروڑ افراد شدید غذائی قلت کا شکار رہے، اقوام متحدہ
-
ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم کو انسداد بدعنوانی کی تحقیقات کا سامنا
-
پاکستان کیساتھ مضبوط رشتہ ہے، امریکا نے اختلافات کی خبروں کو مسترد کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.