شمالی عراق میں امریکی فوجی ہلاک ہوگیا: پینٹاگون
پیر 21 مارچ 2016 12:42
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔21 مارچ۔2016ء) امریکی محکمہ دفاع ” پینٹاگون“ نے بتایا ہے کہ شمالی عراق میں شدت پسند تنظیم دولت اسلامیہ داعش“ کے خلاف لڑائی میں شامل ایک امریکی فوجی ہلاک ہوگیا۔غیرملکی خبر رساں اداروں کے مطابق امریکی محکمہ دفاع کی جانب سے جاری کردہ بیان میں صرف اتنا کہا گیا ہے کہ امریکی فوجی کی ہلاکت’دشمنانہ‘ کارروائی کے نتیجے میں ہوئی ہے تاہم اس کی شہریت اور ہلاکت کے دیگر اسباب ظاہر نہیں کیے گئے۔
امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق بہ ظاہر ایسے لگتا ہے کہ امریکی فوجی کی ہلاکت راکٹ حملے کے نتیجے میں ہوئی ہے۔ غیر ملی نیوزنیٹ ورک کے مطابق امریکی حکومت کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ جنوب مشرقی موصل میں 70 کلو میٹر دور مخمور نامی ایک فوجی اڈے پر ہونے والے حملے میں متعدد فوجیوں کو معمولی زخم آئے ہیں۔(جاری ہے)
واضح رہے کہ عراق میں داعش کے خلاف سرگرم امریکا کی قیادت میں عالمی اتحاد کے آپریشن کے دوران امریکی فوجی کی ہلاکت کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔
گذشتہ برس اکتوبر میں بھی شمالی بغداد میں الحویجہ کے مقام پر داعش کے زیرانتظام لمتطر جیل پر حملوں کے دوران جوابی کارروائی میں ایک امریکی فوجی ہلاک ہوگیا تھا۔ عراق اور شام میں داعش کی سرکوبی کے لیے امریکا کی قیادت میں 60 ممالک پر مشتمل عالمی اتحاد ہے جس میں فرانس سمیت کئی یورپی ملک شامل ہیں۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
بھارت ، ڈاکٹر نے اپنی ماں، بیوی اور دوبچوں کو قتل کرکے خودکشی کرلی
-
امریکی صدرنے چین ، جاپان، روس اوربھارت کو زینو فوبیا کا شکار قرار دے دیا
-
امریکا میں فریج سے 4 نومولود بچوں کی لاشیں ملنے کا کیس معمہ بن گیا
-
قطرامریکی دبا ئوپرحماس قیادت کو ملک سے بے دخل کرنے پرتیار
-
اسرائیل اور حماس میں غزہ جنگ بندی پر معاہدہ ہونے کا امکان
-
جرمنی میں مسلمان طلبہ کے زیراثر بڑی تعداد میں عیسائی بچے اسلام قبول کرنے لگے
-
سعودی عرب میں پچھلے سال انٹرنیٹ کے استعمال کا تناسب 99 فی صد تک پہنچ گیا
-
کینیڈا نے ہردیپ سنگھ کے قتل کے الزام میں تین بھارتی شہری گرفتارکرلیے،فرد جرم عائد
-
شمالی غزہ مکمل قحط کا شکار ہو چکا ہے، اقوام متحدہ
-
نیویارک میں ہوٹلز کے کرایے آسمان سے باتیں کرنے لگے
-
اسرائیل نے رفح سے لوگوں کو نکالنے کا منصوبہ امریکہ اورامدادی تنظیموں کو بتا دیا
-
بھارت،ڈاکٹر نے اپنی ماں، بیوی اور دوبچوں کو قتل کرکے خودکشی کرلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.