نواز شریف کل مظفر آباد کا دورہ کریں گے ، پارٹی ٹکٹوں کی تقسیم کے حوالے سے اہم فیصلے ہوں گے

پیر 21 مارچ 2016 12:41

مظفر آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔21 مارچ۔2016ء) وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے صدر و قائد حزب اختلاف راجہ محمد فارق حید ر خان کی دعوت پر کل منگل کو مظفر آباد کا دورہ کریں گے وزیراعظم درالحکومت میں راجہ فاروق حدر خان کی رہائشگاہ پر مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے پارلیمانی بورڈ کے اجلاس کی صدارت کرینگے اور آئیندہ انتخابات کے لئے مسلم لیگ ن کی جانب سے ٹکٹوں کی تقسیم کے حوالے سے اہم فیصلے کئے جائیں گے دریں اثناء وزیراعظم ایک پریس کانفرنس بھی کریں گے جس میں مسلم لیگ ن کے ساتھ کسی بھی جماعت کے انتخابی اتحاد بارے واضح اور دہ ٹوک اعلان کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :