خیبرایجنسی کے معذور افراد میں امدادی اشیاء تقسیم

پیر 21 مارچ 2016 11:57

جمرود۔21 مارچ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔21 مارچ۔2016ء ) فاٹا ہلال احمر نے خیبرایجنسی کے معذوروں میں امداد اشیاء تقسیم کیں‘ اس سلسلے میں جمرود جرگہ ہال میں ایک تقریب منعقد ہوئی‘ جس میں ایم این اے الحاج شاہ جی گل ‘فاٹال ہلال احمر کے چیئرمین ملک اکرام الله جان‘ پولیٹیکل تحصیلدار جمرود عصمت الله وزیر سمیت علاقائی مشران وملکان اورمعذور افراد نے کثیرتعدادمیں شرکت کی‘ مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ معذور افراد معاشرے کا حصہ ہیں اس لیے ان کے جائز مطالبات کو پورا کیاجائے معذور وں کیلئے سرکاری نوکریوں میں مختص دوفیصد کوٹہ یقینی بنایاجائے تاکہ ان کی محرومیاں ختم ہوسکیں‘ تقریب کے آخر میں فاٹا ہلال احمر کے چیئرمین ملک اکرام الله جان نے کہاکہ آئندہ ماہ دوبارہ خیبرایجنسی سے تعلق رکھنے والے بارہ سو معذوروں کو اسی طرح کا پیکج دیاجائیگا۔

متعلقہ عنوان :