سٹی سکول کینٹ برانچ میں تقریب تقسیم انعامات

پیر 21 مارچ 2016 11:55

پشاور۔21 مارچ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔21 مارچ۔2016ء ) سٹی سکول کینٹ نرسری پشاور کی بلومنگ ایکسپرٹس کے عنوان سے پشاور کلب میں سالانہ تقریب منعقد ہوئی ‘ تقریب میں ریجنل ڈائریکٹر شیریں جاوید نے بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی جبکہ تقریب میں طلبہ کے والدین نے بھی کثیرتعدادمیں شرکت کی‘ اس موقع پر نئے طلبہ نے علم فلکیات ‘ علم حیونات ‘ بیالوجی اور کیمیائی علوم ‘نظام شمسی کے علوم اور پولیس اوراستاد کے کرداروں پر خوبصورت انداز میں خاکے پیش کیے جنہیں حاضرین نے سراہتے ہوئے سکول انتظامیہ کی محنت اور بچوں کی ذہانت کو داد دی‘ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ریجنل ڈائریکٹر شیریں جاوید اور ادارے کی سربراہ نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ سکول کے بچوں نے اپنی صلاحیتوں کا جس انداز سے مظاہرہ کرتے ہوئے رنگا رنگ پروگرام پیش کیے ہیں وہ اس بات کے مظہر ہیں کے محنت اور لگن سے کامیابیاں حاصل کرتے ہوئے منزل مقصود تک پہنچاجاسکتاہے۔

متعلقہ عنوان :