پاکستان میں سب کو ایک جیسے حقوق حاصل ہیں، بیٹیوں کی کرکٹ کے میدان میں جیت نے بیٹوں کے دئے غم کو کم کر دیا۔نظریہ کونسل پاکستان کے زیر اہتمام تقریب میں وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید کی میڈیا سے گفتگو

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 21 مارچ 2016 11:47

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔21 مارچ 2016ء) : وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید کا کہنا ہے کہ ہمپاکستانیوں میں تفریق کو تسلیم نہیں کرتے ، سب کو ایک ہی جیسے حقوق حاصل ہیں۔ دہشت گردی کے خلاف کیے جانے والے اقدامات کو دنیا بھر میں تسلیم کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ملک م۹یںتوانائی کا بحران کم ہوا جو کہ آئندہ دنوں میں مزید کم ہو گا۔پاکستان کے ہر شہری کو برابری اور منصفانہ حقوق حاصل ہیں۔

آزاد ملک کے حصول کے بعد اس کے مقاصد کے لئے کوشاں ہیں۔نظریہ کونسل پاکستان کے زیر اہتمام تقریب میں وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تئیس مارچ ایک اہم دن ہے اس دن پاکستان کے حصول کی بنیاد رکھی گئی ۔ دہشت گردی کو ختم کرنے کے لیے پاکستانیوں اور جوانوں نے قربانیاں دیں، ہم بہادر جوانوں اور افسروں کی قربانیوں کئے معترف ہیں۔

(جاری ہے)

پرویز رشید نے میچ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ بیٹیوں نے میچ جیت کر بیٹوں سے ملنے والے غم کو کم کر دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی برادری میں پاکستان کی اہمیت کو تسلیم کر لیا گیا ہے۔ خطے میں غربت کے خاتمے کے لیے ہمسایہ ممالک سے اچھے تعلقات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے خواتین کے کردار کو تسلیم کیا ہے۔ خواتین معاشرے کا لازمی جزو ہیں۔

پرویز رشید نے کہا کہ حکومت نے خواتین پر تشدد کو روکنے کے لیے قانون سازی کی ہے۔ پاکستان کی ماﺅں اور بہنوں نے بھی ان قوانین پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔ میڈیا سے گفتگو میں پرویز مشرف کے سوال پر پرویز رشید بات گول کر گئے ، دبئی میں پرویز مشرف کی سیاسی سرگرمیوں پر پوچھے گئے سوال میں پرویز رشید نے کہا کہ اچھا ہو گا ہم اپنے موضوع پر ہی رہیں۔