اقوام متحدہ میں یوم پاکستان پرصوفی نائٹ کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں

اقوام متحدہ میں پہلی مرتبہ یوم پاکستان منایا جارہا ہے‘راحت فتح علی خان پرفارم کریں گے 193 ممالک ہماری ثقافت ،اقدار اور روایات سے روشناس ہوں گے‘ڈاکٹر ملیحہ لودھی

پیر 21 مارچ 2016 11:46

اقوام متحدہ میں یوم پاکستان پرصوفی نائٹ کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21 مارچ۔2016ء) 23 مارچ کو یوم پاکستان پر اقوام متحدہ میں صوفی نائٹ کا اہتمام کیا گیا ہے، جس میں راحت فتح علی خان پرفارم کریں گے۔

(جاری ہے)

اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کا کہناہے کہ تقریب سے 193 ممالک ہماری ثقافت ،اقدار اور روایات سے روشناس ہوں گے۔ان کا مزید کہناتھاکہ صوفی نائٹ کے ٹکٹس کی ڈیمانڈ بہت زیادہ ہے،پروگرام کا بنیادی مقصد پبلک ڈپلومیسی کو بہتر بنانا ہے ۔ یاد رہے اقوام متحدہ میں پہلی مرتبہ یوم پاکستان منایا جارہا ہے-