اپٹماکا پنجاب کی صنعتوں کو چوبیس گھنٹے آر ایل این جی کی فراہمی کے حکومتی فیصلہ کا خیر مقدم

پیر 21 مارچ 2016 11:46

اسلام آباد ۔ 21 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔21 مارچ۔2016ء) آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن (اپٹما) کے چیئرمین طارق مسعود نے پنجاب کی صنعتوں کو چوبیس گھنٹے آر ایل این جی کی فراہمی کے حکومتی فیصلہ کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے صوبے میں صنعتی سرگرمیوں کو فروغ حاصل ہوگا۔ اور ملک میں سرمایہ کاری میں بھی اضافہ ہوگا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ گیس کی بلا تعطل فراہمی سے بند صنعتی یونٹس کو بھی از سر نو چلانے میں مدد حاصل ہوگی۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ٹیکسٹائل کی صنعت کو توانائی کے مسائل کا سامنا تھا اور آر ایل این جی کی فراہمی سے گیس کی قلت کے مسئلہ پر قابو پانے میں مدد حاصل ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں صنعتی سرگرمیوں کے فروغ سے برآمدات میں اضافہ ہوگا اور قیمتی زر مبادلہ کے حصول سے ملکی معیشت کی ترقی کے اہداف کے حصول میں مدد ملے گی۔

متعلقہ عنوان :