پاکستان میں چاول کی فی ایکڑ کم پیداوارکی وجہ نئی اقسام کے بیجوں کی قلت ہے

پیر 21 مارچ 2016 11:40

اسلام آباد ۔ 21 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔21 مارچ۔2016ء) پاکستان میں چاول کی فی ہیکٹر پیداوار 2 تا 3 ٹن جبکہ دیگر ممالک میں اوسطاً 10 ٹن ہے ۔

(جاری ہے)

رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان (ریپ) کے حکام کے مطابق پاکستان میں چاول کی فی ایکڑ پیداوار کم ہونے کی بنیادی وجہ نئی اقسام کے بیجوں کی قلت ہے۔ انہوں نے کہا کہ فی ایکڑ کم پیداوار کے باعث چاول کی قیمت میں اضافہ ہوتا ہے جس سے برآمدات متاثر ہوتی ہیں ‘ انہوں نے کہا کہ چاول کی برآمدات کے فروغ کے لئے ہنگامی بنیادوں پر فی ایکڑ پیداوار بڑھانے کے اقدامات کی ضرورت ہے۔ تاکہ عالمی مارکیٹ میں دیگر ممالک کے ساتھ بہتر مقابلہ کیا جاسکے۔

متعلقہ عنوان :