پاکستان کے خلاف جیت، انوشکا شرما نے ویرات کوہلی کو پیغام بھیج دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 21 مارچ 2016 11:25

پاکستان کے خلاف جیت، انوشکا شرما نے ویرات کوہلی کو پیغام بھیج دیا

کولکتہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔21 مارچ 2016ء) : انوشکا شرما اور بھارتی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی ویرات کوہلی کے مابین تعلقات کی خبریں جس قدر مشہور ہوئیں ایسے ہی ان دونوں کی علیحدگی کی خبریں بھی کسی سے چھپ نہیں سکیں اور جلد ہی منظر عام پر آ گئیں ۔ تاہم دونوں کے مابین علیحدگی کی کوئی ٹھوس وجہ سامنے نہیں آئی لیکن علیحدگی کے بعد دونوں ہی نے ایک دوسرے سے منہ موڑے اور رابطہ نہ کیا۔

(جاری ہے)

گذشتہ ہفتے کو پاک بھارت ٹاکرے کے دوران ویرات کوہلی کی زبردست پرفارمنس اور بھارت کی پاکستان کے خلاف جیت نے ان دونوں کے رابطے ایک مرتبہ پھر سے بحالی کی راہ پر ڈال دئے ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ ایڈن گارڈن میں پاکستان کے خلاف بھارت کی جیت ہوتے ہی انوشکا شرما نے ویرات کوہلی کو مبارکباد کا ایک پیغام بھیجا، اور پاکستان کے خلاف میچ جیتنے پر مبارکباد دی۔ انوشکا شرما اور ویرات کوہلی نے علیحدگی کے بعد بھی انتہائی سنجیدگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کوئی بچگانہ حرکت یا کوئی غیر سنجیدہ اور متنازعہ بیان نہیں دیا ، لیکن انوشکا کا ویرات کو کیا گیا میسیج کیا ان دونوں کے مابین ایک مرتبہ پھر سے رابطے بحال کر سکے گا ؟؟ یہ تو آنے والا وقت ہی بتا سکے گا۔

متعلقہ عنوان :