ایف آئی اے امیگریشن بیگار کیمپ بن گیا،،،لاہور ،اسلام اآباد ائیرپورٹ پر موجود امیگریشن عملے سے بارہ بارہ گھنٹے ڈیوٹی لی جانے لگی

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 21 مارچ 2016 11:13

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔21 مارچ۔2016ء) ایف آئی اے امیگریشن بیگار کیمپ بن گیا،،،لاہور ،اسلام اآباد ائیرپورٹ پر موجود امیگریشن عملے سے بارہ بارہ گھنٹے ڈیوٹی لی جانے لگی،،،،تھکاوٹ کے شکار عملے نے ائیر پورٹس کو انسانی سمگلروں اور منی لانڈرنگ کرنے والوں کے سپرد کر دیا۔باخبر ذرائع کے مطابق لاہور،،، اسلام ائیر پورٹ پر موجود امیگریشن عملہ عرصہ دراز سے بارہ گھنٹے ڈیوٹی سر انجام دے رہا ہے۔

دونوں ائیرپورٹس پر امیگریشن عملے کو بارہ گھنٹے دن اور بارہ گھنٹے رات کی ڈیوٹی کے دوران صرف بارہ گھنٹے آرام کی سہولت میسر آتی ہے۔بارہ گھنٹے کے اوقات کار کے دوران لاہور ،اسلام آباد ائیر پورٹ پر ستائیس سے پینتیس بین الاقوامی طیارے اترتے اور روانہ ہوتے ہیں جبکہ ہزاروں مسافروں کی آمد و رفت معمول کا حصہ ہے۔

(جاری ہے)

دونوں ائیر پورٹس پر سول ایوی ایشن ،،، پی آئی اے اور ائیر پورٹ سکیورٹی کا عملہ چھ سے آٹھ گھنٹے کی ڈیوٹی سر انجام دیتا ہے جبکہ کراچی ،،سیالکوٹ اور ملک کے دیگر ائیر پوٹس پر امیگریشن کے عملے سے سات سے آٹھ گھنٹے ڈیوٹی لی جا رہی ہے مگر لاہور اسلام آباد ائیر پورٹ پر موجود امیگریشن عملے سے مسلسل امتیازی سلوک برتا جا رہا ہے۔

ذرائع نے اس بات کی بھی تصدیق کی ہے کہ تھکاوٹ کے شکار عملے کی وجہ سے لاہور اسلام آباد ائیرپورٹ انسانی سمگلروں،،ڈیفالٹرز،،،نیب ملزمان ،،اشتہاریوں،منی لانڈرنگ کرنے والوں کے لئے پر کشش مقام کی حیثیت اختیار کر چکے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے ہیڈ کوارٹر کی جانب سے آٹھ گھنٹے کے اوقات کار پر عمل درآمد کے حوالے سے نوٹس لیا گیا تھا مگر ابھی تک اس پر عمل درآمد نہیں کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :