رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر شاہد پاشا کو گرفتار کر لیا گیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 21 مارچ 2016 10:40

رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر شاہد پاشا کو گرفتار کر لیا گیا

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔21 مارچ 2016ء): رینجرز نے ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر شاہد پاشا کو گرفتار ک لیا، رینجرز نے کراچی کے علاقہ گلستان جوہر میں کارروائی کرتے ہوئےشاہد پاشا کو گرفتارکیا۔ایم کیو ایم رہنما واسع جلیل نے مائیکربلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں بتایا کہ رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر شاہد پاشا کو ان کے گھر سے گرفتار کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

شاہد پاشا 19 مئی 2015ء کو ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر مقرر کیے گئے تھے۔رابطہ کمیٹی کے کنوینر ندیم نصرت نے شاہد پاشا کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے وزیر اعظم نواز شریف اور وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان سے شاہد پاشا کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔ ندیم نصرت نے کہا کہ گرفتاری سے ظاہر ہوگیا کراچی آپریشن صرف ایم کیوایم کے خلاف ہے۔لندن سے جاری بیان میں ندیم نصرت نے کہا ہے کہ ایم کیوایم کے ٹکڑے کرنے اور کارکنوں کی وفاداریاں تبدیل کرانے میں ناکامی کے بعد اسٹیبلشمنٹ کی جانب سے قائدین کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔