بھارت ماتا کی جے کانعرہ غیراسلامی ہے، حیدرآباد دکن کی جامعہ نظامیہ کا فتویٰ، بھارت ماتا کی جے کا نعرہ غیراسلامی اورغیر منطقی ہے، کسی شخص کا بھارت کو اپنی ماتا سمجھنے کا نظریہ دوسروں پر زبردستی نہیں تھوپا جاسکتا، جامعہ نظامیہ

پیر 21 مارچ 2016 00:00

بھارت ماتا کی جے کانعرہ غیراسلامی ہے، حیدرآباد دکن کی جامعہ نظامیہ ..

نئی دہلی((اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20مارچ۔2016ء) بھارتی ریاست حیدرآباد دکن کی جامعہ نظامیہ نے بھارت ماتا کی جے کے نعرہ کو غیر اسلامی قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ کسی شخص کا بھارت کو اپنی ماتا سمجھنے کا نظریہ دوسروں پر زبردستی نہیں تھوپا جاسکتا۔بھارتی میڈیا کے مطابق حیدرآباد دکن کی جامعہ نظامیہ نے بھارت ماتا کی جے کے نعرہ کو غیر اسلامی قرار دیدیا۔

(جاری ہے)

جامعہ نظامیہ سے جاری کردہ فتویٰ میں کہا گیا ہے کہ بھارت ماتا کی جے کا نعرہ غیراسلامی اورغیر منطقی ہے، کسی شخص کا بھارت کو اپنی ماتا سمجھنے کا نظریہ دوسروں پر زبردستی نہیں تھوپا جاسکتا۔اس قبل آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے صدر اسد الدین اویسی نے بھارت ماتا کی جے کا نعرہ لگانے سے صاف انکار کردیا تھا، جبکہ مہاراشٹرا اسمبلی نے بھی نعرہ لگانے سے انکار پر مسلم رکن اسمبلی وارث پٹھان کی رکنیت معطل کردی تھی۔

متعلقہ عنوان :