فل ڈریس ریہرسل اسلام آباد میں(کل ) صبح 5بجے سے سہ پہر2بجے تک موبائل فون سروس بند رہے گی ، 23مارچ کو یوم پاکستان کی پریڈ کے سلسلے میں راولپنڈی اور اسلام آباد میں موبائل فون سروس بند رہنے کا امکان

پیر 21 مارچ 2016 00:00

فل ڈریس ریہرسل اسلام آباد میں(کل ) صبح 5بجے سے سہ پہر2بجے تک موبائل فون ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20مارچ۔2016ء) یوم پاکستان کے حوالے فل ڈریس پریڈ کی ریہرسل کے سلسلے میں اسلام آباد میں(کل ) صبح 5بجے سے سہ پہر2بجے تک موبائل فون سروس بند رہے گی ۔اتوار کو نجی ٹی وی کے مطابق 23 مارچ کی پریڈ کی ریہرسل کے سلسلے میں اسلام آباد میں کل پیر کو فیض آباد اور ملحقہ علاقوں میں موبائل سروس صبح5 سے سہ پہر2 بجے بند رہے گی ۔

(جاری ہے)

اس کے علاقہ منگل کو بھی کچھ علاقوں میں موبائل سروس بند رہے گیتمام موبائل فون کمپنیوں کو موبائل فون کی بندش کے احکامات موصول ہو گئے ۔وزارت داخلہ اور وزارت ٹیلی کام کے ذرائع کے مطابق 23مارچ کو یوم پاکستان کی پریڈ کے سلسلے میں راولپنڈی اور اسلام آباد میں موبائل فون سروس بند رہنے کا امکان ہے۔جڑواں شہروں میں 22 مارچ رات بارہ بجے سے 23 مارچ سہ پہر تین بجے تک ہیوی ٹریفک بند رہے گی ۔