عمران خان سن لیں، عوام ترقی کی ٹانگیں کھینچنے کی سیاست سمندر میں غرق کردیں گے‘ مشرف دور میں نیب ایک پائی کی کرپشن ثابت نہیں کرسکا ،2018ء تک لوڈشیڈنگ ختم کردیں گے ‘اڑھائی برسوں میں خدمت کی سیاست کی ، 22 مارچ کو این اے 101 میں دوبارہ شیر دھاڑے گا،مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما حمزہ شہباز کا این اے 101 وزیر آباد میں جسٹس (ر) افتخار چیمہ کی انتخابی مہم سے خطاب
اتوار 20 مارچ 2016 23:00
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20مارچ۔2016ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما و رکن قومی اسمبلی حمزہ شہبازنے کہاہے کہ عمران خان سن لیں عوام ترقی و خوشحالی کی ٹانگیں کھینچنے کی سیاست کو سمندر میں غرق کردیں گے ، ان کی دھاندلی کے رونے اور الزامات لگانے کو عوام کے علاوہ جوڈیشل کمیشن نے مسترد کردیاہے ہمارا ہدف پاکستان کی ترقی و خوشحالی اور عوامی خدمت کے ایجنڈے کو مکمل کرنا ہے۔
حمزہ شہبازنے این اے 101 وزیر آباد میں جسٹس (ر) افتخار چیمہ کی انتخابی مہم سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ عمران خان انتہائی ڈھٹائی کے ساتھ آج بھی بے بنیاد الزامات اور من گھڑت کہانیوں کی سیاست کررہے ہیں ، انہیں علم ہونا چاہیے کہ مشرف دور میں نیب ہم پر ایک پائی کی کرپشن ثابت نہیں کرسکی -انہو ں نے کہاکہ سیاست میں عزت لوگوں کی خدمت کرنے سے ملتی ہے اور میاں محمدنوازشریف نے پاکستان میں جمہوریت کے لئے لازوال قربانیاں دیتے ہوئے اٹک قلعہ میں صعوبتیں برداشت کیں ہیں جبکہ عمران خان نے آج تک کسی تھانے کا بھی منہ نہیں دیکھا - حمزہ شہباز نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ (ن) پر دو دن پہلے جلالپور پیر والا میں بھر پور عوامی اعتماد کااظہار ہوا ہے اور انشاء اللہ 22 مارچ این اے 101 وزیر آباد میں بھی اس کی دوبارہ جھلک دیکھنے کو ملے گی - انہو ں نے یقین دلایاکہ وزیر آباد میں کارڈیالوجی ہسپتال کو مکمل طور پر فنکشنل کرنے ، علی پورمیں سٹیڈیم کی تعمیر اور این اے 101 کے عوام کے دیگر مسائل کو حل کرکے یہاں کے باسیوں کے دل جیتیں گے -حمزہ شہباز نے اعلان کیاکہ انشاء اللہ 2018ء تک لوڈشیڈنگ پر قابوپاکر اندھیروں کو ہمیشہ ہمیشہ کے لئے ختم کردیاجائے گا -انہوں نے اس امر کا اعادہ کیاکہ موجودہ منتخب حکومت کو سازشوں کے ذریعے ختم کرنے کی کوشش کرنے والے ایڑی چوٹی کا زور لگانے کے باوجود ناکام ہوچکے ہیں اور اب عوام دھرنے اور احتجاج کی سیاست پر کبھی کان نہیں دھریں گے ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہے‘ سعد رفیق
-
پڑوسیوں میں مخاصمانہ رویہ رکھنے والے ممالک کی وجہ پاکستان کو مضبوط دفاعی صلاحیتوں کی ضرورت ہے ، امریکا میں پاکستان کے سفیر مسعود خان کا تقریب سے خطاب
-
لاہور ہائیکورٹ نے فواد چوہدری کو مزید7روز تک گرفتار کرنے سے روک دیا
-
شکار پور ، قبائلی تنازعے پر مسلح افراد کی فائرنگ سے 2خواتین سمیت3افراد جاں بحق
-
یہ تاثر غلط ہے کہ نواز شریف کا وزیراعظم بننے کا راستہ شہباز نے روکا ،سینیٹر عرفان صدیقی
-
پاکستان خطے میں ہمارااہم شراکت دار ہے ،تعاون مزید مضبوط کرینگے ،امریکہ
-
بھارت: بی جے پی کے اکلوتے مسلم اُمیدوار کون ہیں؟
-
قانون نافذ کرنے والے اداروں کی یونیفارم پہننا خلافِ قانون ہے،بیرسٹر سیف
-
مریم نواز کا پولیس یونیفارم پہننا معاملہ،اندراج مقدمہ کی درخواست پر پولیس سے جواب طلب
-
گھیراوٴ جلاوٴ اور مار دھاڑ کی گندی سیاست نہیں چل سکتی ہے، سعدرفیق
-
سٹاک مارکیٹ کی تیزی معاشی استحکام کی علامت ہیں،محمد اورنگزیب
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.