آئی اے ای اے اور امریکہ کا پاکستان کے جوہری اثاثوں اور تنصیبات کے حفاظتی نظام پر اطمینان کا اظہار

اتوار 20 مارچ 2016 20:03

آئی اے ای اے اور امریکہ کا پاکستان کے جوہری اثاثوں اور تنصیبات کے حفاظتی ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20مارچ۔2016ء) عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی( آئی اے ای اے )اور امریکی وفد نے پاکستان کے جوہری اثاثوں اور تنصیبات کے حفاظتی نظام پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے عالمی اداروں کے ساتھ پاکستان کے تعاون کو سراہا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق جوہری سلامتی کی تربیت اور سپورٹ سنٹر کا 5 روزہ اجلاس اسلام آباد میں ہوا۔

(جاری ہے)

14 سے 18 مارچ تک جاری رہنے والے اجلاس میں بونی جیکنز کی سربراہی میں امریکی وفد اور عالمی ادارہ برائے جوہری توانائی کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اجلاس میں رواں ماہ کے آخر میں واشنگٹن میں ہونے والی جوہری سلامتی سربراہی کانفرنس کیلئے انتہائی اہم تھا۔ واشنگٹن میں جوہری سلامتی سربراہی کانفرنس میں وزیر اعظم نواز شریف بھی شریک ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں جوہری توانائی کی عالمی ایجنسی کے ذیلی ادارے کے سالانہ اجلاس میں آئی اے ای اے اور امریکی وفد نے پاکستان کے جوہری اثاثوں اور ایٹمی تنصیبات کی سلامتی پر اطمینان کا اظہار کیا ہے اور اس حوالے سے امریکی وفد نے عالمی اداروں کے ساتھ تعاون کو سراہا ہے۔

متعلقہ عنوان :