پاکستان مسلم لیگ فنکشنل کے تحت شہید سورہیہ بادشاہ کی برسی منائی گئی

اتوار 20 مارچ 2016 18:37

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔20 مارچ۔2016ء) پاکستان مسلم لیگ فنکشنل کے تحت اتوار کو شہید سورہیہ بادشاہ کی برسی منائی گئی اس حوالے سے خالقدینا ہال میں کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت فنکشنل لیگ کراچی کے چیف آرگنائزر پیر زادہ یاسر سائیں نے کی ۔اس موقع پر اعجاز سومرو ،چوہدری ارشد، محمد شاہد اقبال اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔

کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پیر زادہ یاسر سائیں نے کہا کہ شہید پیر صبغت اﷲ راشدی المعروف سورہیہ بادشاہ نے 14برس کی عمر میں انگریزوں کے خلاف جنگ کا آغاز کیا ،حروں نے ہمیشہ پاکستا ن کی بالا دستی کے لیے قربانیاں دی ہیں ،چھٹے پیر پگارا نے مسلمانوں کو آزادی دلانے کے لیے انگریزوں کے خلاف جنگ میں اپنا سر نہیں جھکایا بلکہ موت کو قبول کرتے ہوئے پھانسی چڑ گئے اور شہادت کا رتبہ پایا ۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ سورہیہ بادشاہ کا پیغام محبت اور امن کا پیغام ہے ۔انھوں نے کہا مسلم لیگ فنکشنل سورہیہ بادشاہ کے مشن کو جاری رکھتے ہوئے اس ملک میں قیام امن کے لیے بھرپور کوششیں جاری رکھیں گے ،انھوں نے وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ سندھ سے مطالبہ کیا کہ سورہیہ بادشاہ کی برسی کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان کیا جائے اور ان کی قربانی سے نئی نسل کو آگاہ کرنے کے لیے اس کو نصاب کا حصہ بنا یا جائے ۔کانفرنس کے دیگر شرکاء نے سورہیہ بادشاہ کی خدمات پر انھیں خراج عقیدت پیش کیا۔اعجاز سومرو نے کہا کہ پیر پگارا خاندان ملک کی سالمیت کے لیے پاک فوج کے شانہ بشانہ چلتا رہا ہے ،سورہیہ بادشاہ کی شہادت کی بدولت ملک وجود میں آیا۔

متعلقہ عنوان :