کراچی آپریشن جرائم پیشہ افراد کی سرکوبی تک جاری رہے گا۔ ڈی جی رینجرز سندھ
اتوار 20 مارچ 2016 18:34
کراچی ۔ 20 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔20 مارچ۔2016ء) ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل بلال اکبر نے کہا ہے کہ کراچی آپریشن جرائم پیشہ افراد کی سرکوبی تک جاری رہے گا، سیکیورٹی کمپنیز قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ معلومات شیئر کریں،آل پاکستان سیکیورٹی سروسز ایسوسی ایشن کے وفد کی بریگیڈیئر ریٹائرڈ رشید ملک کی سربراہی میں رینجرز ہیڈکوارٹر سندھ آمد، ستر رکنی وفد کو ڈی جی رینجرز میجر جنرل بلال اکبر نے خوش آمدید کہا۔
ڈی جی رینجرز نے ستر رکنی وفد کو کراچی میں امن و امان کی صورتحال اور رینجرز آپریشن سے متعلق آگاہ کیا۔ ڈی جی رینجرز میجر جنرل بلال اکبر نے کہا کہ رینجرز آپریشن کسی ایک پارٹی یا گروہ کے خلاف نہیں،آپریشن کا مقصد صرف اور صرف جرائم پیشہ افراد کی سرکوبی کرنا ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ مذہبی اور سیاسی جماعتیں جرائم پیشہ افراد اور دہشتگردوں کو اپنی صفوں میں پناہ نہ لینے دیں، موجودہ آپریشن دہشتگردوں کے مکمل خاتمے تک جاری رہے گا۔
ڈی جی رینجرز نے کراچی میں کام کرنے والی سیکیورٹی کمپنیز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ سیکیورٹی کمپنیز نے سخت حالات کے باوجود کراچی کے عوام کی جان و مال کی حفاظت کا بیڑا اٹھایا ہے۔بریگیڈیئر ریٹائرڈ رشید ملک اور وفد کے شرکاء نے رینجرز کی جانب سے شہر میں امن کے لیے کیے گئے اقدامات کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ رینجرز آپریشن اسی جذبے اور شدت سے جاری رہے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
صدرآصف زرداری کوئٹہ کا 3 روزہ دورہ مکمل کر کے اسلام آباد روانہ
-
پنجاب بھر میں سرکاری سکولوں کو آئوٹ سورس کرنے کے منصوبے پرکام شروع
-
گھروں پر کوڑا ٹیکس لگانے کے لیے سمری تیار
-
شیرافضل مروت کے ساتھیوں اور یوٹیوبرمیں جھگڑا سوال کرنے پر جھگڑا ہوگیا ،بعد میں صلح ہوگئی
-
پاکستان اور بیلاروس کے درمیان دوطرفہ تجارت سے دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید تقویت ملے گی ، جام کمال خان
-
ڈسٹرکٹ سٹی پولیس کراچی کی کارروائیاں،5 ملزمان گرفتار
-
دعوت اسلامی کے تحت فیضان مدینہ میں محفل مدینہ کا انعقاد
-
سندھ کی ترقی میں مقامی سطح پرمشاورت صوبے کی ترقی کی ضامن ہوگی ، وزیراعلیٰ سندھ
-
حکومت پنجاب کا شہریوں کیلئے بڑا ریلیف؛ آٹے کے تھیلوں کے قیمت میں ریکارڈ کمی
-
ظلم کرنے والے سن لیں جیل میں بلیوں ، چھپکلیوں سے ڈرنے والی نہیں ، یاسمین راشد
-
لاہور وکلا واقعہ پرپاکستان بار کونسل کل ملک بھر میں ہڑتال کا اعلان کردیا
-
انڈسٹریل اسٹیٹس میں پلاٹوں پر صرف کارخانے لگیں گے، مقررہ مدت میں کارخانہ نہ لگا تو پلاٹ منسوخ ہوگا، چوہدری شافع حسین
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.