کراچی ٗموچکو میں پولیس مقابلے کے بعد 3 ملزمان زخمی حالت میں گرفتار

اتوار 20 مارچ 2016 18:34

کراچی ۔ 20 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔20 مارچ۔2016ء) کراچی کے علاقے موچکو میں پولیس نے مقابلے کے بعد 3 ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔ ملزمان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔

(جاری ہے)

ایس پی کیماڑی ذیشان صدیقی کے مطابق ملزمان اقدام قتل، پولیس مقابلے اورغیرقانونی اسلحہ رکھنے کی وارداتوں میں ملوث ہیں پولیس نے شیریں جناح کالونی میں ایک اور کارروائی کرتے ہوئے اسٹریٹ کرائم میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔

متعلقہ عنوان :