سعودی عرب کیساتھ ہمارا دین اور امان کا رشتہ ہے

سعودیہ اور ایران میں کشیدگی کے خاتمے کیلئے پاکستان کو کلیدی کردار اداکر نا چاہیے ‘وزیر اعظم نوازشر یف اور آرمی چیف جنر ل راحیل شریف کا34ممالک اتحاد کے قیام میں کردار قومی امنگوں کی تر جمانی ہے تحر یک تحفظ حر مین شریفین کے امیر علامہ زبیر احمد ظہیر کا’’پاک سعودی عرب تعلقات ‘‘پر منعقدہ سیمینار سے خطاب

اتوار 20 مارچ 2016 18:29

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔20 مارچ۔2016ء) تحر یک تحفظ حر مین شریفین کے امیر علامہ زبیر احمد ظہیر نے کہا ہے کہ سعودی عرب کیساتھ ہمارا دین اور امان کا رشتہ ہے ‘سعودیہ اور ایران میں کشیدگی کے خاتمے کیلئے پاکستان کو کلیدی کردار اداکر نا چاہیے ‘وزیر اعظم نوازشر یف اور آرمی چیف جنر ل راحیل شریف کا34ممالک اتحاد کے قیام میں کردار قومی امنگوں کی تر جمانی ہے ۔

وہ اتوار کے روز مر کزی جامع مسجد توحید گر ین ٹاؤن میں ’’پاکستان اور سعودی عرب تعلقات ‘‘کے موضوع پر منعقدہ سیمینار سے خطاب کر رہے تھے جبکہ اس موقعہ پر علامہ عبدالستار نیازی ‘پر وفیسر فیاض احمد سلفی ‘مولانا محمد آصف ربانی سمیت دیگر بھی موجود تھے تحر یک تحفظ حر مین شریفین کے امیر علامہ زبیر احمد ظہیر نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب میں تعلقات کو خراب کر نیوالوں کو منہ کی کھانا پڑی ہے اور وزیر اعظم نوازشر یف اور آرمی چیف جنرل راحیل شر یف نے دونوں ممالک کو ایک دوسرے کو قر یب لانے کیلئے جو کردار ادا کیا وہ قومی امنگوں کی تر جمانی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات صرف دوممالک کے نہیں بلکہ بھائی کیساتھ بھائی کا تعلق ہے اور کوئی بھی مسلمان حر مین شریفین سے بے وفوئی کا تصور بھی نہیں کر سکتا ۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کسی ایک ملک کا نہیں پوری دنیا کا مسئلہ بن چکا ہے اور دہشت گردی کے خاتمے کیلئے ہمیں کندھے سے کندھا ملا کر سعودی عرب کا ساتھ دینا ہوگا کیونکہ امت مسلمہ کی مضبوطی کیلئے سعودی عرب کا مضبوط ہونا ضروری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہر مسلمان چاہتا ہے کہ سعودی عرب اور ایران کے در میان کشیدگی ختم ہو جائے اس لیے ویر اعظم نوازشر یف اور آرمی چیف جنر ل راحیل شریف کو اس کیلئے بھی اپنا کردار ادا کر نا چاہیے ۔