گلوکار شفقت امانت علی نے بھارت میں قومی ترانہ پڑھنے میں غلطی پر معافی مانگ لی

اتوار 20 مارچ 2016 18:27

گلوکار شفقت امانت علی نے بھارت میں قومی ترانہ پڑھنے میں غلطی پر معافی ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔20 مارچ۔2016ء) پاکستانی گلوکار شفقت امانت علی نے بھارت میں قومی ترانہ پڑھنے میں غلطی پر معافی مانگ ہوئے کہا ہے کہ میں مانتا ہوں کہ پاک بھارت میچ سے قبل قومی ترانہ پڑھنے میں کچھ آڈیو اور ٹیکنیکل مسائل تھے جس کی وجہ سے ایسا محسوس ہوا کہ شاید پڑھنے میں غلطی ہوئی جس پر میں اپنے دوستوں اور ہم وطنوں سے معافی چاہتا ہوں کہ میں ان کی توقعات پر پورا نہ اتر سکا۔

(جاری ہے)

شفقت امانت علی نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ میں آپ لوگوں کو یقین دلاتا ہوں کہ ایسا ہو ہی نہیں سکتا کہ میں اپنا پیارا قومی ترانہ بھول جاؤں اگر ایسا ہوتا تو پھر لوگ میرے پاس یہ کہنے کیلئے نہ آتے کہ آپ کی پرفارمنس بہت اچھی تھی اس تمام تر صورت حال کے باوجود میں معافی چاہتا ہوں کیونکہ میں اس بات پر یقین نہیں رکھتا کہ معافی مانگنے سے میرے فن یا شخصیت میں کوئی کمی واقع ہو گی، لیکن یہ ضرور کہوں گا کہ میری اتنے سالوں کی وطن سے والہانہ محبت کے باوجود ہم وطنوں کی مجھ پر اتنے تھوڑے اعتماد سے مجھے دلی صدمہ پہنچا اس کے باوجود ہمیں گرین شرٹس پر اعتماد رکھنا چاہیے کیونکہ وہی ہماری ٹیم ہے۔

متعلقہ عنوان :