پاکستان میں ہندوبرادری 23مارچ کو اپنا مذہبی تہوار ہولی منائے گی

اتوار 20 مارچ 2016 18:27

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔20 مارچ۔2016ء) پاکستان میں ہندوبرادری اپنا مذہبی تہوار ہولی 23مارچ کو منائے گی اس سلسلہ میں مرکزی تقریب متروکہ وقف املاک بورڈ کے زیر اہتمام کرشنا مندر راوی روڈ میں منعقد ہوگی ۔

(جاری ہے)

چیئرمین بورڈ محمد صدیق الفاورق کی ہدایت پر سکیورٹی سمیت تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں ۔ہولی کی تقریبات 4بجے سے شروع ہو کر رات تک جاری رہیں گی ۔تقریب کے شرکاء مذہبی روایات کے مطابق ایک دوسرے پر رنگ پھینک کر اپنا مذہبی تہوار جوش و خروش سے منائیں گے اس موقع پر پاکستان کی سلامتی و ترقی و خوشحالی کے لیے ہندو براری خصوصی پوجا پاٹ بھی کرے گی۔

متعلقہ عنوان :