شاہ محمودقر یشی نے پر ویز مشرف کی بیرون ملک روانگی کا معاملہ پار لیمنٹ میں اٹھانے کیلئے قیادت سے اجازت مانگ لی

دیگر اپوزیشن جماعتوں کو پر ویز مشرف کے معاملے میں پار لیمنٹ میں احتجاج کا مشورہ دیں گے آخر کار بلاول بھی گونوازگو کا نعرہ لگا دیا ہے ‘شاہ محمود قر یشی

اتوار 20 مارچ 2016 18:24

شاہ محمودقر یشی نے پر ویز مشرف کی بیرون ملک روانگی کا معاملہ پار لیمنٹ ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔20 مارچ۔2016ء) تحر یک انصاف کے وائس چیئر مین شاہ محمودقر یشی نے پر ویز مشرف کی بیرون ملک روانگی کا معاملہ پار لیمنٹ میں اٹھانے کیلئے قیادت سے اجازت مانگ لی جبکہ دیگر اپوزیشن جماعتوں کو پر ویز مشرف کے معاملے میں پار لیمنٹ میں احتجاج کا مشورہ دیں گے ۔

(جاری ہے)

اتوار کے روز گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمودقریشی نے کہا کہ پر ویز مشرف کی پاکستان کی عدالتوں میں کیسز کے زیر التواء ہونے کے باوجود دوبئی روانگی کا معاملہ انتہائی اہم ہے اور اس معاملے کو پار لیمنٹ میں اٹھانے کیلئے اپنی قیادت سے بھی اجازت مانگ رہاہوں اور ان سے اس سارے معاملے کے حوالے سے مشاورت بھی کی جائیگی ۔

ایک سوال کے جواب میں شاہ محمودقر یشی نے کہا کہ اس معاملے میں پار لیمنٹ میں اپوزیشن جماعتوں کو بھی احتجاج کر نا چاہیے جسکے لیے ان سے بھی بات کی جائیگی ۔ انہوں نے کہا کہ پہلے تحر یک انصاف اور دیگر جماعتیں گونواز گو کا نعرہ لگا رہی ہے مگر اب پیپلزپارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو نے بھی نعرہ لگایا ہے کیونکہ یہ نعرہ اب پوری قوم کی آواز بن چکا ہے ۔

متعلقہ عنوان :