اسلام آباد‘ اسپیشل انوسٹی گیشن یونٹ کی کارروائی‘امریکی سفارتخانے کے اہلکار کے قتل میں ملوث 5افغان گروہ گرفتار

ملزمان کے قبضہ سے بھاری مقدار میں اسلحہ‘ گولیاں اور لوٹا ہوا سونا ‘ نقدی اور دیگر سامان برآمد

اتوار 20 مارچ 2016 18:22

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔20 مارچ۔2016ء) اسپیشل انوسٹی گیشن یونٹ کی کارروائی‘ خطرناک افغان گروہ رنگے ہاتھوں گرفتار‘ ملزمان کے قبضہ سے بھاری مقدار میں اسلحہ‘ گولیاں اور لوٹا ہوا سامان جس میں سونا ‘ نقدی اور دیگر سامان برآمد کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اسپیشل انوسٹی گیشن یونٹ کی کارروائی‘ خطرناک افغان گروہ رنگے ہاتھوں گرفتار‘ ملزمان کے قبضہ سے بھاری مقدار میں اسلحہ‘ گولیاں اور لوٹا ہوا سامان جس میں سونا ‘ نقدی اور دیگر سامان برآمد کر لیا گیا۔

اسی گروہ نے ایک سال قبل امریکی سفارتخانے کے اہلکار کو بھی قتل کیا تھا۔ خفیہ اطلاع پر سپیشل انوسٹیگیشن یونٹ نے جی نائن تھری کے قریب جنگل میں چھاپہ مار کر 5 رکنی بین الصوبائی افغان گروہ گرفتار کر لیا۔ یہ گروہ کافی عرصہ سے پنجاب کے مختلف اضلاع میں وارداتوں کے واقعات میں ملوث رہے جبکہ اسی گروہ نے نوشہرہ میں وارداتیں کی ۔ اسپیشل انوسٹی گیشن یونٹ نے گروہ کو گرفتار کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

متعلقہ عنوان :