چین ،بارودی مواد سے لدے ٹرک میں دھماکا، پانچ افراد ہلاک

دھماکے سے ہائی وے پر موجود دیگر دو کاروں اور ٹرکوں کو بھی نقصان ہوا،چار زخمیوں کی حالت نازک

اتوار 20 مارچ 2016 18:15

چین ،بارودی مواد سے لدے ٹرک میں دھماکا، پانچ افراد ہلاک

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔20 مارچ۔2016ء) چین میں ایک ٹرک میں دھماکے کے نتیجے میں پانچ افراد ہلاک جبکہ بیس سے زائد زخمی ہو گئے ، دھماکے کی وجہ سے ہائی وے پر موجود دیگر دو کاروں اور ٹرکوں کو بھی نقصان ہوا۔

(جاری ہے)

چار زخمیوں کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے،فرانسیسی خبررساں ادارے کے مطابق چین کے حکام نے ہفتہ کو بتایا کہ قابل دھماکا مواد سے لدے اس ٹرک میں اس وقت دھماکا ہوا، جب یہ بیجنگ سے ہانگ کانگ جانے والی ایک شاہراہ پر محو سفر تھا۔ دھماکے کی وجہ سے ہائی وے پر موجود دیگر دو کاروں اور ٹرکوں کو بھی نقصان ہوا۔ چار زخمیوں کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :