جامعہ کراچی، انجمن محبان رسولؐ کے زیر اہتمام محفل میلاد النبیؐ 24 مارچ کو ہوگی

اتوار 20 مارچ 2016 18:07

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔20 مارچ۔2016ء) انجمن محبان رسول ؐ جامعہ کراچی کے زیر اہتمام ’’محفل میلاد النبیؐ‘‘ بروز جمعرات24 مارچ2016 ء کو صبح 10:00 بجے پارکنگ گراؤنڈ (بالمقابل آرٹس لابی) جامعہ کراچی میں منعقد ہوگی۔

(جاری ہے)

شیخ الجامہ پروفیسر ڈاکٹر محمد قیصر صدارت کرینگے جبکہ سرداریاسین ملک ،عبدالرحیم جانواور ملک بوستان مہمان خصوصی ہوں گے۔دیگر مقررین میں ممبرسنڈیکیٹ جامعہ کراچی حاجی محمد حنیف طیب ،پروفیسر ڈاکٹر محمد احمد قادری،پیرزادہ محمد ثاقب رضا مصطفائی عامر اخلاق صدیقی شامی،خواجہ رضی حیدر،حاجی رفیق پردیسی،محمد زبیر اشرفی،پروفیسر ڈاکٹر جلال الدین نوری،اوریامقبول جان اوررئیس کلیہ علوم پروفیسر ڈاکٹر سید محمد عارف کمال شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :