تحفظ حقوق خواتین بل غیر شرعی اور پا کستان کے دو قومی نظریے کے خلاف ہے،ملی مجلس شرعی

اتوار 20 مارچ 2016 16:54

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔20 مارچ۔2016ء ) ملی مجلس شرعی ے کہا ہے کہ تحفظ حقوق خواتین بل کو غیر شرعی اور پا کستان کے دو قومی نظریے کے خلاف ہے ۔حکومت اسلام اور آئین سے متصادم اس بل کو فی الفور واپس لے،خواتین کے حقوق کے نام پر بے حیائی پھیلانے کی اجازت نہیں دیں گے، اسلام نے جو حقوق خواتین کو دیے ہیں دنیا کا کوئی معاشرہ اس کے برابر عورتوں کو عزت و توقیر نہیں دے سکتا،حکمران چند ڈالرز کی خااطرمغرب کو خوش کرنے کے لئے مغربی تہذیب یہاں نافذ کرنا چاہتے ہیں جس کی اسلامیان پاکستان ہر گز اجازت نہیں دیں گے۔

ان خیالات کا اظہارگذشہ روزمرکزی دفتر لاہور میں مرکزی صدر مفتی محمد خان،سیکرٹری جنرل پروفیسر ڈاکٹر محمد امین علامہ خلیل الرحمن قادری، تنظیم اسلامی کے حافظ عاکف سعید، مجلس رابطة المسلمین کے مولانا عبدالرب امجد،ڈاکٹر فرید احمد پراچہ، علامہ راغب حسین نعیمی،جے یو آئی کے قاری اعظم حسین،علامہ نیاز نقوی،علامہ احمد علی قصوری،انجمن خدام الدین کے ڈاکٹر میاں محمد اجمل قادری،جماعةالدعوہ کے قاری یعقوب سمیت دیگرنے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

علماء نے مزید کہا کہ اکثریت کی بنیاد پر غیر شرعی اور غیر آئینی قانون کو ہم قبول نہیں کریں گے ،قر آن وسنت اور آئین کے خلاف کوئی بھی قانون سازی ہو گی ہم اس کی بھر پور مخالفت کریں گے ،دین اور وطن عزیز کے خلاف مہم اور سازشوں کا عوامی قوت کے ساتھ مقابلہ کیا جائے گا