عوام کو میٹرو ٹرین،میٹرو بس نہیں پینے کا صاف پانی فراہم کیا جائے ،سید بلال شیرازی

لاہور میں پینے کے پانی کی پائپ لائنوں میں100فیصد سیوریج پانی کی تصدیق پریشان کن ہے۔ رہنما مسلم لیگ ق

اتوار 20 مارچ 2016 16:48

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔20 مارچ۔2016ء ) پاکستان مسلم لیگ ق کے رہنما و مسلم لیگ یوتھ ونگ کے مرکزی صدر سید بلال مصطفی شیرازی نے صاف پانی منصوبہ میں مالی بے ضابطگیوں ، بدعنوانیوں اور 40کروڑ کی خطیر رقم کے باوجود لاہور میں پینے کے پانی کی پائپ لائنوں میں سیوریج کے پانی کی آمیزیش پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ لاہور کی عوام کو ترقیاتی منصوبوں، میٹروٹرین،میٹرو بس نہیں بلکہ بنیادی ضرورت پینے کا صاف پانی فراہم کیا جائے انہوں نے لاہور میں پینے کے پانی کی پائپ لائنوں میں 100فیصد سیوریج پانی کی تصدیق کو پریشان کن قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسی ناقص پانی کے باعث عوام میں پیٹ کی خطرناک بیماریوں سمیت ہیپاٹائس کا مرض شدت اختیار کرتا جارہا ہے سید بلال مصطفی شیرازی نے کہا کہ 40کروڑ روپے کی رقم خرچ کیے جانے کے باوجود لاہور کے شہری پینے کے صاف پانی سے محروم ہیں ۔

(جاری ہے)

حکومتی محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئر لیب رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ واسا کے آرسینک فری فلٹریشن پلانٹ مضر صحت پانی فراہم کررہے ہیں اور لاہور شہر میں16ٹیوب ویلوں کا پانی تاحال مضرصحت ہے جن میں پوش علاقے شملہ ہل، پریس کلب،درس بڑے میاں،مئدنی کالونی شالیمار،سلامت پورہ، گلبرگ تھری بلاک ون،سویٹ شاپ گلبرگ تھری،محبوب پارک، اے بلاک رحمان پورہ،اے بلاک جوہر ٹاؤن، سروسز ہسپتال، جی فور جوہر ٹاؤن و دیگر علاقے بھی شامل ہیں ۔

متعلقہ عنوان :