ملک میں زرعی ایمر جنسی کا نفاذ،بھارت سے زرعی اجناس کی تجارت بند کی جائے ‘چوہدری سرور نے 15مطالبات پیش کر دئیے

اتوار 20 مارچ 2016 16:29

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔20 مارچ۔2016ء) تحریک انصاف پنجاب کے صدارتی امیدوار چوہدری محمدسرور نے پنجاب حکومت کے زرعی پیکج کو ’’شعبدہ بازی ‘‘قرار دیتے ہوئے کسانوں کی خوشحالی کے لئے 15مطالبات پیش کر دئیے ۔چوہدری سرور کی طرف سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ملک میں فوری طور پر زرعی ایمر جنسی لگائی جائے،بھارت سے زرعی اجناس کی تجارت بند کی جائے ،پاکستانی دریاؤں پر بھارت کے پانی روکنے کے معاملے کو اقوام متحدہ سمیت عالمی فورم پر اٹھایا جائے،کسانوں کیلئے بجلی کی فی یونٹ قیمت5روپے مقرر کی جائے،ڈیز ل پر کسانوں کو80فیصد سبسڈی ،زرعی آلات کی خر یداری،زرعی ادوایات کی قیمتوں میں50فیصد سبسڈی دی جائے،فوری پر زراعت کے متعلق تمام اشیاء پر جی ایس ٹی کو ختم کیاجائے ،گندم کی طرح کپاس ،آلو،چاول،گنا،مکئی،کی بھی امدادی قیمت کسانوں کی مشاورت سے مقرر کی جائے،گنے کے کاشتکاروں کے ملزمالکان کے ذمے بقایا جات کی 100فیصدادائیگی کو یقینی بنایا جائے،آلو کا ریٹ 40 روپے فی کلو مقرر کیا جائے اور حکومت کسانوں سے خود آلو خر ید کر عوام کو سبسڈی کے ساتھ فروخت کرے ،بقایا جات کی عدم ادائیگی کی وجہ سے زرعی ٹیوبویلوں کا بقایا معاف کر کے زرعی ٹیوب ویل کو بجلی فری فراہم کی جائے یا زیادہ سے زہادہ 5روپے فی یونٹ مقرر کیا جائے،زرعی ٹیوب ویلز کو بجلی کی لوڈشیڈ نگ سے استثنیٰ قرار دیاجائے ،چھوٹے کسانوں کو بلاسود کے زرعی آلات قسطوں میں دیئے جائے ،حکومت کسانوں کی مشاورت کے ساتھ نئی رزعی پالیسی تشکیل دے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ملک کو دہشت گردی سمیت دیگر بحرانوں اور مسائل سے نجات دلانے کیلئے ملک کا معاشی طور پر مضبو ط ہونا ضروری ہے مگر جب تک ملک زرعی طورپر مضبوط نہیں ہوگا ملک معاشی طور پر مضبوط نہیں ہوسکتا اور مسائل کم نہیں ہوں گے بلکہ ان میں اضافہ ہی ہوگا ۔

متعلقہ عنوان :