ہائیکورٹ میں مجموعی طور پر52سنگل ،21ڈویژن اور تین خصوصی بنچز عدالتی امور نمٹائیں گے

اتوار 20 مارچ 2016 16:27

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔20 مارچ۔2016ء) لاہور ہائیکورٹ میں مجموعی طور پر52سنگل ،21ڈویژن اور تین خصوصی بنچز رواں ہفتے عدالتی امور نمٹائیں گے ۔عدالتی روسٹر کے مطابق ہائیکورٹ پرنسپل نشست کیلئے تیرہ ڈویژن اورتینتیس سنگل بنچز تشکیل دئیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

اہم اور فوری نوعیت کے مقدمات کی سماعت کے لئے تین خصوصی بنچ تشکیل دئیے گئے ہیں۔ راولپنڈی کے علاقائی بنچ کے لئے دو ڈویژن اورپانچ سنگل ، ملتان کے علاقائی بنچ کے لئے دس سنگل اورچار ڈویژن بنچ ،بہاولپور کے علاقائی بنچ کے لئے دو ڈویژن اورچار سنگل بنچزتشکیل دئیے گئے ہیں۔