ہائیکورٹ کا لارجر بنچ میٹرو ٹرین اور کول پاور پراجیکٹس کیخلاف درخواستوں کی (کل)سماعت کریگا

اتوار 20 مارچ 2016 16:27

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔20 مارچ۔2016ء) لاہور ہائیکورٹ کا لارجر بنچ اورنج لائن میٹرو ٹرین اور کول پاور پراجیکٹس کیخلاف درخواستوں کی سماعت (کل)پیر سے کرے گا ۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس لاہو رہائیکورٹ جسٹس اعجاز الاحسن نے جسٹس خالد محمود خان کی سربراہی میں جسٹس شاہد بلال حسن، جسٹس عابد عزیز شیخ، جسٹس شاہد کریم اور جسٹس علی اکبر قریشی پر مشتمل بنچ تشکیل دے رکھا ہے جواورنج ٹرین اور بارہ کول پاور پراجیکٹس کیخلاف درخواستوں کویکجا کر کے سماعت شروع کریگا۔

اٹارنی جنرل سلمان بٹ نے جسٹس خالد محمود خان کی سربراہی میں دو رکنی بنچ کے روبرو کول پاور پراجیکٹس کیخلاف درخواست کی سماعت کے دوران استدعا کی تھی کہ اورنج ٹرین سمیت دیگر ترقیاتی منصوبوں کیخلاف درخواستوں کو یکجا کر لارجر بنچ کے روبرو سماعت کیلئے پیش کیا جائے۔ دوسری جانب سول سوسائٹی نے متفرق درخواست دائر کرتے ہوئے اورنج ٹرین منصوبے کیخلاف درخواستوں کو لارجر بنچ سے الگ کرنے کی استدعا کر رکھی ہے ۔