Live Updates

وزیر اعلیٰ شہباز شریف سے وزیر پانی و بجلی خواجہ محمد آصف کی ملاقات

باہمی دلچسپی کے امور اور توانائی کے مختلف منصوبوں کے حوالے سے تبادلہ خیال کیاگیا

اتوار 20 مارچ 2016 16:18

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔20 مارچ۔2016ء) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے لاہور میں وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ محمد آصف نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور توانائی کے مختلف منصوبوں کے حوالے سے تبادلہ خیال کیاگیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر جبکہ خواجہ آصف سے گفتگو کرتے ہوئے محمد شہبازشریف کاکہناتھاکہ توانائی بحران پر قابوپانے کے لئے ڈھائی برس کے دوران جتنے اقدامات کئے،اس کی مثال نہیں ملتی۔

انہوں نے کہا کہ توانائی منصوبوں پرتیزی سے کام جاری ہے،سی پیک کے تحت 36ارب ڈالر توانائی سیکٹر کے منصوبوں کے لئے ہیں جبکہ پنجاب میں سی پیک کے متعدد منصوبوں پر دن رات کام ہو رہا ہے۔وزیراعلی پنجاب نے کہاکہ وزیراعظم کی قیادت میں ملک کو توانائی بحران سے نکالنے کیلئے پرعزم ہیں،2017کے آخر تک مزید ہزاروں میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل ہو چکی ہو گی۔

Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات