خانیوال، پولیس اور حساس اداروں کاجودھ پور میں سرچ آپریشن،20مشتبہ افرادگرفتار ،اسلحہ برآمد

اتوار 20 مارچ 2016 16:14

خانیوال ۔ 20 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔20 مارچ۔2016ء) پولیس اور حساس اداروں نے جودھ پور میں سرچ آپریشن کے دوران 20مشتبہ افرادکو گرفتار کر کے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کر لیا ہے ۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق پنجاب پولیس اور حساس اداروں کی بھاری نفری نے کبیروالا کے نواحی علاقہ جودھ پور میں ڈی ایس پی کبیروالا ملک محمد اشرف ماڑاکی قیادت میں نیشنل ایکشن پلان کے تحت سرچ آپریشن کیا ۔آپریشن سے قبل پورے علاقے کو سیل کرکے گھر گھر تلاشی لی گئی اور 20مشتبہ افراد کو گرفتار کرکے بھاری مقدار میں جدید اسلحہ اورمنشیات برآمدکی گئی ہے۔ ملزمان کے خلاف تھانہ بارہ میل میں مقدمہ درج کیا جارہا ہے۔

متعلقہ عنوان :