حقوق نسواں بل واپس نہ ہونے پر تحر یک لازمی چلائیں گے ‘ حکمرانوں کو غلط فہمی کا شکارنہیں ہو نا چاہیے مذہبی جماعتیں ملک گیر احتجاج سمیت تمام احتجاجی آپشنز استعمال کر یں گی

جمعیت علماء اسلام (س) کے سربراہ مولانا سمیع الحق کی مولانا عاصم مخدوم سے بات چیت

اتوار 20 مارچ 2016 16:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔20 مارچ۔2016ء) جمعیت علماء اسلام (س) کے سربراہ مولانا سمیع الحق نے کہا ہے کہ حقوق نسواں بل واپس نہ ہونے پر تحر یک لازمی چلائیں گے‘حکمران مغرب کو خوش کر رہے ہیں جس کے حکمرانوں کیلئے سنگین نتائج نکلیں گے‘ملک میں کسی کو غیر اسلامی قوانین بنانے کی اجازت نہیں دی جائیگی ۔

(جاری ہے)

جے یوآئی (س) کے مر کزی سیکرٹری اطلا عات مولانا عاصم مخدوم سے گفتگو کرتے ہوئے جے یوآئی (س) کے سربراہ مولانا سمیع الحق نے کہا ہے کہ(ن) لیگ اقتدار میں آنکے بعدعوام کو ہی آنکھیں دکھاناشروع کر دیتی ہے مگر اب کے بار حکمرانوں نے حقوق نسواں بل منظور کر کے مذہبی جماعتوں کے للکار اہے ہم کسی بھی صورت خاموش نہیں رہیں گے بلکہ حکمرانوں کے ہر غیر آئینی اقدام کے خلاف آواز بلند کر یں گے ۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کو حقو ق نسواں بل کی واپسی کیلئے 27مارچ کی دی جانیوالی ڈیڈ لائن حتمی ہے اگر حکومت نے مذکورہ تاریخ تک حقوق نسواں بل واپس نہ لیا تو حکمرانوں کو غلط فہمی کا شکارنہیں ہو نا چاہیے مذہبی جماعتیں ملک گیر احتجاج سمیت تمام احتجاجی آپشنز استعمال کر یں گی ۔

متعلقہ عنوان :