(ق) لیگ اور تحر یک انصاف دونوں کا کوئی سیاسی مستقبل نہیں ‘ اپوزیشن جماعتوں کے شور مچانے سے نیب کی کاروائیاں متاثر نہیں ہوں گی ‘پر ویز مشرف کیساتھ حکومت نے کوئی ڈیل نہیں کی و ہ اگر خود واپس نہ آئے تو انٹر پول سمیت دیگر آپشز موجود ہیں‘پنجاب میں بلدیاتی اداروں وک آئین وقانون کے مطابق انکے اختیارات ملیں گے

وزیر قانون پنجاب رانا ثنااﷲ خان کا انٹر ویو

اتوار 20 مارچ 2016 16:08

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔20 مارچ۔2016ء) وزیر قانون پنجاب رانا ثنااﷲ خان نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں کے شور مچانے سے نیب کی کاروائیاں متاثر نہیں ہوں گی ‘(ق) لیگ اور تحر یک انصاف دونوں کا کوئی سیاسی مستقبل نہیں ‘پر ویز مشرف کیساتھ حکومت نے کوئی ڈیل نہیں کی و ہ اگر خود واپس نہ آئے تو انٹر پول سمیت دیگر آپشز موجود ہیں‘پنجاب میں بلدیاتی اداروں وک آئین وقانون کے مطابق انکے اختیارات ملیں گے ۔

اتوار کے روز اپنے ایک انٹر ویو میں صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اﷲ خان نے کہا کہ اپوزیشن جاعتوں کو پنجاب کی ترقی اور خوشخالی ہضم نہیں ہو رہی جسکی وجہ سے وہ پنجاب میں کر پشن کے جھوٹے پرو پیگنڈے کر رہی ہیں مگر حقیقت یہ ہے کہ پنجاب میں میٹرو سمیت کسی ایک منصوبے میں ایک روپے کی بھی کر پشن نہیں ہوئی بلکہ عالمی ادارے بھی پنجاب حکومر کے منصوبوں کی شفافیات کی تعریفیں کر رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

ایک سوال کے جواب میں رانا ثناء اﷲ خان نے کہا کہ پر ویزمشرف نے اس ملک اور قوم کے ساتھ جو کیا ہے اسکے مقدمات عدالتوں میں زیر سماعت ہے اور انکا فیصلہ ضرور ہو گا اور پرویز مشرف کو پاکستان واپس آکر اپنے خلاف مقدمات کا سامنا کر نا پڑے گا ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اور پرویز مشرف کے در میان کسی ڈیل کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں اور وہ بیماری کے علاج کیلئے پاکستان سے گئے ہیں اگر وہ واپس نہیں آئیں گے تو عدالتی حکم پر انکو انٹر پول کے ذریعے بھی واپس لاسکتے ہیں ۔