قدرتی آفات سے نمٹنے کے قومی ادارے کی 11روز میں بارشوں سے86 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق

بارشوں سے 101افراد زخمی ‘240 مکانوں کو بھی نقصان پہنچا ‘ این ڈی ایم اے

اتوار 20 مارچ 2016 16:06

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔20 مارچ۔2016ء) قدرتی آفات سے نمٹنے کے قومی ادارے این ڈی ایم اے نے گزشتہ گیارہ دنوں میں ملک بھر میں بارشوں سے86 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی‘ بارشوں سے 101افراد زخمی ہوئے جبکہ دو سو چالیس مکانوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

(جاری ہے)

اتوار کو ترجمان نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ گیارہ روز میں بارشوں سے ہونے والے واقعات میں 86 افراد جاں بحق اور ایک سو ایک زخمی ہوئے ہیں۔ ترجمان کے مطابق اس دوران دو سو چالیس مکانوں کو بھی نقصان پہنچا ۔

متعلقہ عنوان :