آئندہ ماہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا خدشہ

ہائی اسپیڈ ڈیزل 2 روپے 27 پیسے‘ لائٹ ڈیزل 2 روپے98 پیسے، مٹی کا تیل 3 روپے 8 پیسے، ہائی آکٹین 3 روپے 48 پیسے ‘ پیٹرول 2 روپے 10 پیسے فی لیڑ مہنگا ہونے کا امکان

اتوار 20 مارچ 2016 15:53

آئندہ ماہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا خدشہ

اسلا م آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔20 مارچ۔2016ء ) عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کے رجحان کو دیکھتے ہوئے ملک میں آئندہ ماہ کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ساڑھے 3 روپے فی لیٹر تک اضافے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق عرب لائیٹ خام تیل کی قیمت میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے، جس کے پیش نظر آئندہ ماہ کے لیے ہائی اسپیڈ ڈیزل 2 روپے 27 پیسے، لائٹ ڈیزل 2 روپے98 پیسے، مٹی کا تیل 3 روپے 8 پیسے، ہائی آکٹین 3 روپے 48 پیسے جب کہ پیٹرول 2 روپے 10 پیسے فی لیڑ مہنگا ہونے کا امکان ہے۔ حکومت عوام کو ریلیف دینے کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار بھی رکھ سکتی ہے لیکن اس کے لیے اسے ان مصنوعات پر عائد جی ایس ٹی کو کم کرنا ہوگا۔

متعلقہ عنوان :