حب‘سیکورٹی فورسز کی کارروائی ‘لیاری گینگ وار کے اہم کردارارشد پپو کا بھائی گرفتار‘اسلحہ برآمد

اتوار 20 مارچ 2016 15:53

حب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔20 مارچ۔2016ء)بلوچستان کے صنعتی شہر حب میں سیکورٹی فورسز کی کارروائی کے نتیجے میں لیاری گینگ وار کے اہم کردارارشد پپو کے بھائی کوگرفتارکرکے اسلحہ برآمد کرلیاگیاہے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بشیر بروہی کے مطابق گزشتہ روز حب کے علاقے بھٹ آباد میں پولیس نے جرائم پیشہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پرکارروائی کی توملزمان کی جانب سے پولیس پرفائرنگ کی گئی بعدازاں پولیس مقابلے میں لیاری گینگ وار کے اہم کردارارشدپپو کے بھائی حاجی حامد عرف عامر کوگرفتارکرکے ان کے قبضے سے اسلحہ وگولہ بارودبرآمدکرلیاگیاہے گرفتارملزم سے تفتیش کی جارہی ہے۔