راولپنڈی چیمبر کا 9مارچ سے ’’چائنا ویک ‘‘ منانے کا اعلان
’’چائنا ویک ‘‘ میں پا کستان میں چین کے سفیرسن وی دونگ مہمان خصوصی ہوں گے
اتوار 20 مارچ 2016 15:29
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔20 مارچ۔2016ء) راولپنڈی چیمبر آف کا مرس اینڈ انڈسٹری کے زیر اہتما م پاک چین دوستی کے سلسلہ میں 9مارچ سے ’’چائنا ویک ‘‘منایا جائے گا ۔
(جاری ہے)
راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر میاں ہمایوں پرویز نے بتایاکہ پاک چین لازوال دوستی کے رشتوں کو مزید مضبوط کرنے اور دونوں ممالک کے مابین تجارتی روابط کو مزید فروغ دینے کے لیے ’’چائنا ویک ‘‘ کے انعقاد کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔
انہوں نے کہاکہ09مارچ سے شروع ہونے والے ’’چائنا ویک ‘‘ میں پا کستان میں چین کے سفیرسن وی دونگ مہمان خصوصی ہوں گے ۔صدر آر سی سی آئی میاں ھمایوں پرویز نے کہاکہ ’’چائنا ویک ‘‘کے دوران دونوں ممالک کے دو طرفہ تجارتی تعلقات کو مزید بہتر بنانے کے لیے تجارتی و کاروباری وفود کے تبادلے ہوں گے جبکہ کاروباری میٹنگز کے ساتھ ساتھ چینی ثقافت و فن کو پیش کرنے کے لیے خصوصی پروگرامز بھی منعقد ہوں گے ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
ایرانی صدر کی کراچی آمد،سکیورٹی ڈویژن کے 800سے زائد اہلکارتعینات
-
ایبٹ آباد میں پروٹیکٹوریٹ آف امیگرینٹس کا دفتر جون 2024ء سے اپنا کام شروع کر دے گا، اعظم نذیرتارڑ
-
ای بائیکس پورٹل کے ذریعے 1 لاکھ سے زائد طلبہ نے رجسٹریشن کروالی
-
پتوکی،مسلح ملزمان 22سالہ لڑکی کو اسلحہ کے زور پر اغوا کرکے فرار
-
سعد رفیق کا اپنی پرانی تقریر ایڈٹ کرکے جاری کرنے پر قانونی کارروائی کا اعلان
-
راولپنڈی ،چوری کی وارداتوں میں مطلوب دو ملزمان گرفتار
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبائی انفورسمنٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دیدی
-
ایران سے سالانہ بنیادوں پر درآمدات میں 25فیصد کا بڑا اضافہ
-
لاہور : بارش سے بجلی کا ترسیلی نظام متاثر، 46 سے زائد فیڈر ٹرپ کر گئے
-
صوبائی وزیر صحت کی زیر صدارت فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کا سینڈیکیٹ اجلاس
-
اٹک کے نواحی علاقہ میں پب جی گیم نے دوست کے ہاتھوں دوست کو قتل کر وادیا
-
کراچی، دوست کے ہاتھوں دوست کے قتل کی سی سی ٹی وی سامنے آگئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.