بھارت میں اقلیتوں کے خلاف وحشیانہ عوامل انتہائی المناک ہیں، بلاول بھٹو زرداری

ریاست جھارکھنڈ میں دو مسلمانوں کا وحشیانہ قتل قابل مزمت ، بھارتی حکو مت ملز ما ن کے کلا ف کا روائی کر ے، بیا ن

اتوار 20 مارچ 2016 15:21

کراچی( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔20 مارچ۔2016ء ) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بھارتی ریاست جھارکھنڈ میں ہندو انتہاپسندوں کے ہاتھوں مویشی کے بیوپاری دو مسلمانوں کے وحشیانہ قتل کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے اور بھارتی حکومت سے کہا ہے کہ اس واقعہ کے مجرموں کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے تاکہ دوبارہ اس قسم کی دہشتگردی کے خوفناک واقعات نہ دہرائے جا سکیں، میڈیا رپورٹس کے مطابق جھارکھنڈ ریاست کے دارلحکومت سے 100کلومیٹر دور لتہار ضلعی کے جنگل میں دو مسلمان بیوپاریوں 45سالہ محمد مظلوم اور 15سالہ آزاد خان عرف ابراہیم کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد پھانسی دے کر قتل کیا گیا،چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اس واقعہ سے مجھے دلی صدمہ پہنچا ہے اور تمام دنیا کے انسانی حقوق کے حلقوں کو بھی اس واقعے نے ہلا دیا ہے،بھارتی اقلیتوں کے خلاف ایسے وحشیانہ عوامل انتہائی المناک ہیں ، انہوں نے کہا کہ ایسے واقعات انتہائی قابل مذمت ہیں اور ان میں براہ راست یا بالواسطہ ملوث تمام ملزمان کو ہر صورت میں قانونی گرفت میں لایا جائے، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اقلیتی برادریوں کا تحفظ ہر ریاست کی اولین ذمہ داری ہے اور بھارت کو بھی چاہیے کہ وہ انتہاپسندوں اور نفرت پھیلانے والوں کے عروج پر پہچنے سے پہلے ہی ان کے خلاف جلد کارروائی شروع کرے۔